تین کا عدد

تین کام جاہلیت کے ہیں
۱۔ستاروں کے ذریعے بارش مانگنا
۲۔نسب میں طعن کرنا
۳۔میت پر نوحہ (آہ و زاری ، ماتم ، چلانا )کرنا
طبرانی شریف

تین چیزیں دنیا کی نعمتوں میں سے اچھی ہیں
۱۔اچھی سواری
۲۔نیک بیوی
۳۔کشادہ گھر
مصنف ابی شیبہ

تین لوگوں پر جنت حرام ہے
۱۔شراب پینے والا یعنی شراب کا عادی
۲۔والدین کی نافرمانی کرنے والا
۳۔دیوث یعنی وہ بے غیرت شخص جو اپنی بیوی ، بیٹی ، بہن ، ماں ، کا نوٹس نہیں لیتا کہ وہ کہاں اور کس کے پاس جاتی ہیں
مسند احمد

تین آدمیوں کی مدد اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کرلی ہے
۱۔مجاہد جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے
۲۔مقروض جو ادائے قرض کا ارادہ رکھتا ہو
۳۔جو شخص پاک دامنی کیلئے نکاح کرتا ہے
مسند احمد

تین شخص اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتے ہیں
۱۔جو مسجد کیلئے نکلتا ہے
۲۔جہاد کیلئے
۳۔حج کیلئے جانا
حلےۃالاولیاء

weekly Khatm-e-Nubuwwat Karachi
 
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 104110 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.