ترقی

آج کل لوگ ترقی کی دوڑ میں ایک دوسرے کے پیچھے اس طرح لگے ہیں کہ انھیں اس بات کا بھی ہوش نہیں ہے کہ کہیں ہم کسی کے ساتھ ظلم تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے کہیں ہماری پکڑ نہ ہو جائے اور ہم الله تعالیٰ کی خفیہ گرفت میں نہ آ جائیں مگر یہ واقعہ جو میں آج اپ کو سنا رہا ہوں اس سے پتا چلے گا کے ابھی بھی دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے اور ابھی بھی انسانیت باقی ہے ہوا یوں کے ہمارے دفتر میں ایک ملازم کی ترقی ہوئی اور وہ سٹینو ٹائپسٹ سے سٹینوگرافر بن گیا مگر اس نے ترقی لینے سے انکار کر دیا اور درخواست لکھ کر دی کے میری بجانے مجھ سے جونیئر ملازم کی ترقی کر دی جانے جب ہمارے افسر نے اس سے پوچھا کے وہ اپنی ترقی کیوں چھوڑ رہا ہے اور اپنے سے جونیئر کو کیوں ترقی دلوانا چاہتا ہے تو اس نے کہا کہ اس کے بچے زیادہ ہیں اور اسکا خرچہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے میں اپنی ترقی اس کو دینا چاہتا ہوں تاکہ اس کا گزارا بہتر طریقے سے ہو سکے اسکا یہ عمل دیکھ کر سارے دفتر والے حیران رہ گئے اور میں بھی اسکے پاس گیا اور اسکو مبارکباد دی اور کہا کے تم نے آج اس حدیث پر عمل کیا ہے جس میں ہمارے پیارے حضور پاک نے فرمایا ہے کہ جو چیز اپنے لیے پاسد کرو وہی اپنے مسلمان بھا ی کے لیے بھی پسند کرو علامہ اقبال کا شعر بھی ہے "جو حلقہ یاران ہو تو بریشم کی طرح نرم رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن"
 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 97143 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.