ہر طرف کرونا وائرس کاچرچا ہے اور ہم مزاحیہ پوسٹ بنا کر
کہہ رہے ان پہ اللہ کاعذاب نازل ہوا ہے ,یہ مردارکھانے والے لوگ ہیں ,مردار
کھاتے ہیں, لیکن کسی کا حق نہیں کھاتے , پانچ چھ سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی
نہیں کرتے, کرپشن نہیں ہوتی , ملاوٹ نہیں کرتے, کتے ,گدھے اور ڈڈو کے گوشت
کو بکرابناکر نہیں کھلاتے......حالانکہ انکا کوئی مذہب نہیں , کسی خدا کو
نہیں مانتے , رسولﷺ کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے , لیکن عدل وانصاف ہےان
میں, اور ہم بنی اسرائیل کی طرح اس غلط فہمی کاشکارہیں کہ ہم اللہ کی لاڈلی
قوم ہیں, جو چاہےکریں , ایک خدا کے ماننے والے اور خود کومسلمان کہلوانے
والے دنیا کی کونسی برائی , کونسی درندگی باقی ہےجوہم میں نہیں.......؟؟.دوسری
طرف یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ یہ عذاب ناہو اللہ کی طرف سےآزمائش ہواُن پر ,
انہیں مظبوط ملک بنانےکےلئےچھ دن کےاندر اندر1000 بستروں والا ہسپتال
تعمیرکردیا انہوں نے , یہاں ہماری گورنمنٹ چھ سالوں میں بناکے دکھادے , ارے
ہم توڈینگی اورپولیو نہیں سنبھال پارہے , تو براۓ مہربانی انکےعذاب کی
فکرچھوڑیں .......... اللہ کو راضی کرنے کا سوچیں, ہم یہ سوچیں اصلی عذاب
کےحقدار کون ہیں؟..... یہی نا بس دوسروں پہ فتوے لگا دیتے ہیں بڑے آرام
سے اور خود پارسا بن جاتے ہیں,,,,,,,,
یہ کافی نہیں ہے.... سوچنا ہو گا؟ اپنے گریبان میں دیکھنا ہو گا ؟انسانیت
کو انسانیت کی نظر سے دیکھنا ہو گا ؟
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے
پیدا کی ہے۔اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر
سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔اور حسد کرنے والے کے شر سے جب
وہ حسد کرے۔
سورہ الفَلَق
|