جلنے والے کا منہ کالا۔۔۔پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی یادگار بد انتظامی

image


پی ایس ایل ٹو کی پانچویں افتتاحی تقریب تو سوشل میڈیا کے لئے ایک طوفان بن گئی۔۔۔بد قسمتی سے یہ تقریب اچھے الفاظ میں زیر بحث نہیں آئی بلکہ انتظام سے لے کر میزبانی تک اور پرفارمنس سے لے کر آڈیو تک ہر چیز میں جھول نظر آئے۔۔۔یہ جھول صرف میڈیا کو ہی نہیں بلکہ عوام کو بھی بہت پریشان کرتے رہے۔۔۔تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل کا تعلق اے آر وائے چینل سے ہے لیکن اتنی بڑی تقریب کے لئے ان کا انتخاب کسی سازش سے کم نہیں لگا۔۔۔

احمد گوڈیل کی میزبانی دیکھ کر یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ عمران خان کی نقل کر رہے ہیں یا فیصل جاوید خان کی۔۔۔ان کا چیخنا سننے والوں کو انتہائی ناگوار لگ رہا تھا اور ان کا بولنے کا انداز بھی دیکھنے والوں کے لئے دلچسپ نا رہا۔۔۔سوشل میڈیا پر ان کے خلاف اتنی آوازیں اٹھیں کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر یہ لکھنے پر مجبور ہوگئے ’’جلنے والے تیرا منہ کالا‘‘

ایک جگہ انہیں چائنہ کا عمران خان تو ایک جگہ کم پیسوں والا میزبان کہا گیا۔۔۔تقریب بظاہر بہت اچھی تھی لیکن پروڈکشن کے حساب سے بالکل بیکار۔۔۔
 

image


شو کے حوالے سے علی عظمت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا تین منٹ کا گانا ساٹھ سیکنڈ پر لے آئے اور انہیں بتایا تک نہیں۔۔۔عاصم اظہر اور ہارون کے حصوں کو تو بالکل اڑا دیا ۔۔۔اور اس بات پر ناراضگی نہیں بلکہ جھگڑے ہوئے ہیں کیونکہ کئی کئی دن ریہرسلز ہوئیں اس پرفارمنس کی اور عین تقریب میں یہ بد انتظامی نظر آئی-

علی عظمت ، عاصم اطہر، ہارون اور عارف لوہار کے بنائے ہوئے اس سال کے پی ایس ایل کے گانے پر بھی کافی تنقید ہوئی۔۔۔علی عظمت کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے گلوکار کی سازش ہے۔۔۔یعنی علی ظفر جان بوجھ کر بلوگرز کے ساتھ مل کر خود کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کروارہے ہیں۔۔۔

عاصم اظہر نے ایک بیان دیا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں کہ انہوں نے اپنے فینز کو مایوس کیا جس پر علی عظمت نے کہا کہ عاصم نے بہت اچھا گایا ہے لیکن اسے عادت نہیں منفی کمینٹس کی۔۔۔لوگوں کو تو عادت ہے یہ سب کرنے کی۔۔۔اور آہستہ آہستہ یہ گانا لوگوں کو پسند بھی آرہا ہے۔۔۔چند لوگوں کی سازش ہے اسے برا بنانے کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ ناکام ہوجائیں گے
 

image


علی عظمت کی باتوں سے تو لگتا ہے کہ وہ کافی غصے میں ہیں اور انہیں علی ظفر پر ہی شک ہے اس گانے کے خلاف آوازیں اٹھوانے کا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس سال کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اب تک کی سب سے ناکام تقریب بن گئی

YOU MAY ALSO LIKE: