نواقضُ السلام : 6. جو بھی دینِ اسلام سے جڑی کسی بھی چیز کا مذاق اڑاتا ہے

چهٹا وہ عمل جس سے انسان دائرِ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے. یعنی اسلام سے نکل جاتا ہے. دائرِ اسلام سے خارج کرنے والے اعمال کو نواقضُ السلام بھی کہتے ہیں. اور یہ تمام مسلمانوں کو معلوم ہونے چاہیں بعض لوگ غصّے میں آجاتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کے بس جنّت کا ٹھیکا تو تم نے لیا ہے. ہم ان سے کہتے ہیں بھائی اگر آپ دین کا علم حاصل نہیں کرو گے تو آپ کو کیسے معلوم ہوگا کے کون سا عمل صحیح ہے اور کون سا غلط؟ اس لئے علم حاصل کرنا چاہے تاکہ ہم گمراہی سے بچ جایئں. ان شاء اللہ.

6. جو بھی دینِ اسلام سے جڑی کسی بھی چیز کا مذاق اڑاتا ہے ، یا کسی ایسی عبارت کا مذاق اڑاتا ہے جس میں اجر یا سزا کے متعلق بات کی گئی ہے ، وہ دائرِ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ، کیونکہ اللہ کا فرمان ہے:

وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ ۚ قُلْ أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾ لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ ۚ إِن نَّعْفُ عَن طَائِفَةٍ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ ﴿٦٦﴾

ترجمه: اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے۔ کہہ دیجئے کہ اللہ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے ره گئے ہیں؟ تم بہانے نہ بناؤ یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد بے ایمان ہوگئے، اگر ہم تم میں سے کچھ لوگوں سے درگزر بھی کر لیں تو کچھ لوگوں کو ان کے جرم کی سنگین سزا بھی دیں گے.

(سورة التوبة: 9 آيات: 65 - 66)

اور دوسری جگہ پر بہت گہرے انداز میں الله تعالى نے فرمایا:

وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ﴿٦٨﴾

ترجمه: اور جب آپ ان کو لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کر رہے ہیں تو ان لوگوں سے کناره کش ہوجائیں یہاں تک کہ وه کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر آپ کو شیطان بھلا دے تو یاد آنے کے بعد پھر ایسے ﻇالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں

(سورة الأنعام: 6 آيت: 68)

اور دوسری جگہ پر اس طرح کی بات بھی الله تعالى نے فرمائی ہے کے اگر ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی شخص بیٹھا رہا تو:

إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ

(ورنہ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو،

الله ہمیں شعور دے اور اس طرح کی گمراہی سے بچائے اور ہم کبھی بھی الله کے دین کا تمسخر نہ اڑائیں. اور دین کی چهوٹی یا بڑی بات کو مزاق بنا کر اپنے اعمال کو ضائع نہ کر لیں اور الله تو ہمیں اسلام پر زندہ رکھ اور ہمارے ايمان کی حفاظت فرماء اور خاتمہ بالخیر فرما، اللهم آمین.
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 410835 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.