اللہ کے سپاہیوں کی نیت پر شک ہر گز مت کریں

محمد صدیق الفاروق کا زہر اگلتا واٸٹ پیپر جسے 2006 میں کتابی شکل میں لایا گیا تھا ۔۔۔جس کا نام کارگل معرکہ یا پھندا ہے ۔۔۔

افواج پاکستان کے خلاف لکھی گلی یہ کتاب مختلف اخباروں کی شہہ سرخیاں مغربی مفکروں کی قیاس آراٸیوں پر مبنی یہ جھوٹ کا پلندہ ہےاور کسی بھی شخص کو افواج پاکستان سے بدظن کرنے کیلۓ کافی ہے ۔۔۔

کتاب کو پڑھ کر غم وغصے اور افسوس کی شدید لہر نے میرے احساسات منجمد کر دیۓ تھے ۔۔۔سب سے اہم اور گھناٶنی بات تو یہ ہے کہ اس کتاب کو سکول وکالج لاٸبریری پروجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ۔۔۔۔۔

اس کتاب کا محض اتنا تعارف ہی کافی ہے ۔۔کہ ڈالروں کے عوض بکنے والے لاوارث بھیڑیۓ نےکارگل محاذ کے اصلی حقاٸق کواس صفاٸ سے چھپایا ہے کہ جھوٹ پر سچ کا گمان ہوتا ہے ۔۔۔۔

کارگل معرکے کے سات سال بعد اس واٸٹ پیپر کو منظر عام پر سوچی سمجھی سازش کے تحت لایا گیا ۔۔۔سات سال بعد کارگل معارکہ تھا یا پھندہ لکھ کر عوام کے ذہنوں کو فوج کے خلاف کر کے کس محب وطنی کا ثبوت دیا گیا ۔۔۔عقل رکھنے والے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں ۔۔۔اس کتاب کو سکول وکالج لاٸبریری پروجیکٹ میں شامل کر کے بچوں کے ذہنوں کو افواج پاکستان سے بدظن کر کے ان کے دلوں میں افواج پاکستان کے خلاف نفرت جگا کر ۔۔مستقبل کے معماروں کو محافظ وطن اور محافظ قوم بنانے کے بجاۓ ان میں باغیانہ سوچ اجاگر کر کے میر جعفر اور میر صادق کا رول نبھانے والا محب وطن ہے یا ڈالروں کے عوض بکنے والا اپنوں پر کیچڑ اچھالنے والا ضمیر فروش بھیڑیا ۔۔۔۔

اس کتاب کے غلط اور جھوٹ ہونے کیلۓ یہی بات کافی ہے کہ اس میں جتنے ریفرنسیز ہیں وہ مختلف اخباروں میں شاٸع ہونے والی سرخیاں ہیں اور غیر ملکی نماٸندوں کے جھوٹ پر مبنی مقالے ہیں ۔۔۔

کارگل معرکہ کیا تھا ۔۔۔؟اصل حقاٸق کیا ہیں ۔۔۔؟ انشا ٕ اللہ اپنے اگلے آرٹیکل میں اس کا تذکرہ کروں گی ۔۔لیکن میں ایک بار پھر یہ کہوں گی ۔۔۔دوسروں کی لگاٸ آگ میں کود پڑنا عقلمندی نہیں ہے ۔۔۔

فوج ہماری ہے ۔۔۔سبز ہلالی پرچم کی اہمیت ان سے ذیادہ کون جانتا ہے ۔۔۔وطن سے عشق اور عقیدت ان کے خمیر میں شامل ہے ۔۔۔۔ان کی وفاٶں ان کے اٹھاۓ گۓ اقدامات پر شک نہ کریں ۔۔۔افواج پاکستان پر اعتماد کریں ۔۔۔ان کی حوصلہ افزاٸ کریں ۔۔۔حقاٸق جانے بنا دشمن عناصر کی طرف سے پھیلاٸ گٸ بدگمانیوں اور نفرتوں میں حصہ دار نہ بنیں ۔۔۔ان کیلۓ ان کی ثابت قدمی کیلۓ دعا کریں ۔۔۔اپنی نسلوں کو سچا پاکستانی بناٸیں۔۔۔۔افواج پاکستان اور اینٹی پاکستان لوگوں کی زبانیں بند کرنے میں فوج کا ساتھ دیں ۔۔اگر ایسا مواد آپ کے گھروں یا اداروں میں موجود ہے تو اسے اگنور مت کریں ۔۔۔وہاں سے نکال پھینکیں۔۔اس کے خلاف آواز اٹھاٸیں ۔۔۔اپنے بچوں کی سوچ اور ذہن کو خراب ہونے سے بچاٸیں ۔۔۔یاد رکھیں دشمن کی سب سے بڑی جیت ہی یہی ہے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف کر کے ملک میں خانہ جنگی کروا دے ۔۔اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے ۔۔

آمین ۔۔۔

پاکستان زندہ باد

افواج پاکستان پاٸندہ باد

تحریر

پاکستان کی بیٹی

سارہ رحمان



 

Sara Rahman
About the Author: Sara Rahman Read More Articles by Sara Rahman: 19 Articles with 28140 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.