دنیا کی سب سے لگژری ٹرینیں اور ان کا دلچسپ سفر

ٹرین کا سفر ہمیشہ ہی یادگار ، دلکش اور حسین رہتا ہے کیونکہ راستے کے سرسبزو شاداب مناظر، پرفضاء ماحول ذہن کے پردے پر اپنا ایک عکس چھوڑ جاتے ہیں۔ راستے کی رنگینی کے ساتھ اگر ہمیں ٹرین کے اندر بھی ایسی راحت بخش اور آنکھوں کو ٹھنڈک دینے والی سہولیات فراہم ہوجائیں تو یہ سفر کبھی ختم نہ ہونے کی خواہش بتدریج بڑھتی ہی جاتی ہے۔ ہم دکھاتے ہیں آپکو دنیا کی ایسی بہترین لگژری ٹرینیں جن میں ایک دفعہ آپ بیٹھ جائیں تو واپس نکلنے کی خواہش ہی نہیں ہوتی۔
 

1:Seven Stars: Kyushu, Japan
سیون اسٹار کیوشو جاپان کی ایک حسین ترین اور لگژری ٹرین ہے جس کے ساتھ 7 ڈبے ہیں اور ان میں چودہ کمرے ہیں - ٹرین میں تیس افراد باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے اندر کی تزئین و آرائش نہایت ہی دلکش ہے اور کسی ہوٹل کا ڈائننگ ایریا معلوم ہوتی ہے۔ اس کا فرش اخروٹ کی معیاری لکڑی سے بنایا گیا ہے اور ہر طرف پھولوں اور پرندوں کی نقاشی سے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے گئے ہیں۔

image


2:Canada ، Rocky Mountaineer
یہ کینیڈین ٹرین راکی ماؤنٹینر ہے جو کہ کینیڈیا سے شمالی امریکہ تک سفر کرواتی ہے۔ جنگلی حیات سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے اس ٹرین کا سفر نہایت دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے راستوں میں نایاب قسم کی جنگلی حیات دیکھنے کو ملتی ہیں۔

image


3:Maharajas' Express
انڈیا کی مہاراجا ایکسپریس ٹرین واقعی کسی مہاراجے کے محل سے مشابہت رکھتی ہے جس میں بیٹھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے محل کے اندر براجمان ہوگئے ہوں۔ یہ ٹرین راجاؤں کے دور سے متاثر ہوکر ہی ڈیزائن کی گئی ہے-

image


4:Golden Eagle: Moscow
ماسکو سے ولاڈیوسٹک تک جانے والی یہ خوبصورت گولڈن ایگل ٹرین اپنی سروس کے لحاظ سے بھی شاندار ہے کیونکہ اس میں مسافروں کی سہولت کے لئے ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں۔ اور کھانا باقاعدہ ایک ریسٹورنٹ جیسے ایریا میں فراہم کیا جاتا ہے۔

image


5:Belmond Royal Scotsman
ڈاونٹن ایبی کے شاندار دیہی علاقوں کو دیکھنے کے لئے اس ٹرین کو چلایا گیا ہے جو آپ کو قلعوں اور سیر و تفریحی مقامات کی سیر کرواتی ہے۔ اس میں ایک وقت میں 36 افراد سفر کرسکتے ہیں- یہ ایک انتہائی دلچسپ سفر ہوتا ہے-

image


6:Blue Train: Pretoria to Cape Town
بلیو ٹرین پیٹوریا سے کیپ ٹاؤن تک مستقل 27 گھنٹے سفر کرتی ہےاس میں بیت الخلاء تک میں عام لگژری اپارٹمنٹس کی طرح بڑے اور خوبصورت باتھ ٹب بھی بنائے گئے ہیں۔ اس میں نیلسن منڈیلا اور دیگر اہم شخصیات بھی سفر کرچکی ہیں۔

image


7:The Ghan: Adelaide to Darwin
گھان ڈارون سے ایڈیلیڈ کا سفر کرواتی ہے جو آسٹریلیا کے وسط میں ہے۔ اس ٹرین میں بستر تک ناشتہ اور کھانا پیش کیا جاتا ہے جس میں مچھلیاں اور کینگرو کے گوشت جیسے خصوصی کھانے دئے جاتے ہیں۔ اس ٹرین میں بھی ڈائننگ ایریا موجود ہے-

image


8:The Canadian: Toronto to Vancouver
اس ٹرین کے ذریعے مسافر مسلسل چار دن کے دوران 4,466 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں- یہ ایک انتہائی دلچسپ سفر ہوتا ہے کیونکہ اس پورے سفر میں آپ کو کینیڈا کے کئی خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملتے ہیں- اس میں لگژری ٹرین میں مسافروں کے لیے اعلیٰ فرنیچر سے آراستہ شاندار کمرے موجود ہیں۔

image


9:Rovos Rail
رووس ریل ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے میں سفری سروسز فراہم کرتی ہے اس میں 16 مربع میٹر کے کمرے موجود ہیں جن میں الگ الگ بیت الخلاء ، شاور اور سادے باتھ رومز بھی موجود ہیں۔

image


10:Transcantabrico Gran Lujo
شمالی اسپین کی یہ حسین ترین ٹرین سروس ہے جو رات کو ریلوے اسٹیشنز پر قیام کرتی ہے تاکہ مسافروں کو بہتر نیند فراہم کر سکے۔ اس کے کمرے عام بیڈرومز نما ہیں جن میں واش روم بھی بنائے گئے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: