شہد اور لیموں سے کرونا کا علاج

ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں روزانہ استعمال کریں

Treatment of corona with honey and lemon

تحریرو تحقیق:حکیم سیف علی عدیل
شہد اور لیموں میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو جسم کو تروتازہ اور صحت مند رکھتے ہیں
ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں روزانہ استعمال کریں
کرو نا کا بھی تک کوئی مستند علاج سامنے نہیں آیا ،مگر زیل نسخے کے استعمال سے کرونا کے اثرات سے یقینی طور پر بچا جا سکا ہے
کھانسی اورسانس کی دیگر علامات میں آ پ کو شہد اور لیموں کا مرکب استعمال کرنا چاہئے۔ اس سے سانس کی نالیوں میں ہونے والی جلن دور ہوتی ہے اور نظام تنفس کو بیکٹیریا اور انفیکشن سے محفوظ رہنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
آپ جب تک خود صحت مند نہیں ہوںگے ، تب تک ایک صحت مند زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہو ںگے۔ شہد اور لیموں کا یہ مکسچر آپ کے معدے کو سکون پہنچانے کے ساتھ میٹابولزم بڑھائے گا۔ اس کی وجہ سے آپ کا معدہ مستحکم رہے گا اور تمام دن ا س میں پہنچنے والی غذا بآسانی ہضم ہوتی چلی جائے گی جبکہ پیٹ میں گیس یا قبض کے معاملات بھی ٹھیک ہو جائیںگے۔ غرض یہ نظام ہاضمہ کے افعال کو درست اور بہتر رکھتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ
کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ بیمار پڑے، اگر آپ بھی بیمار ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو پھربیماریوں سے لڑنے والی اپنی قوت مدافعت (Immunity)کو بڑھانا یا کم از کم اسے برقرار رکھنا ہو گا۔ اس کیلئے آپ کو وقت نکال کرروزانہ ایک گلا س پانی میں شہد اور لیموں ملا کر پینا ہوگا۔ لیموں میں وٹامن سی ہوتاہے ، جو دمہ (استھما)، نزلہ زکام اور فلو کے خلاف حیرت انگیز کام کرتاہے۔

تیزابیت کی سطح برقرار رہنا
جب آپ کے جسم میں تیزابیت بہت بڑھ جاتی ہے تو اس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگرآپ لیموں اور شہد ملا پانی پئیں گے تو اس سے تیزابیت کم ہونے میں مد د ملے گی یاتیزابیت موزوں سطح پر رہے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں کے اندر موجود سٹرس اور ایسکوربک ایسڈ خون میں شامل ہوکر اس کی سطح کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ جب روزانہ لیموں شہد والا پانی پئیں گے تو آپ کو خود اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوگی۔
بڑی آنت کی صفائی
غذا کو ہضم کرنے کے دوران اس کے ذرات آنتوں میں پھنسے رہ جاتے ہیں، جن میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ شہد اور لیموں ملے پانی کا ایک گلاس پینے سے یہ سارے غذائی ذرات صاف ہوجاتے ہیں، جس سے آنتیں درست حالت میں رہتی ہیں۔
ہائیڈریشن میں بہتری
یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ آپ کے جسم کو تمام دن پانی یعنی ہائیڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جب سستی اور کاہلی ہوتی ہے توا س سے دوران خون پر دبا بڑھ جاتا ہے اور قبض کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ اس قسم کے مسائل کا حل موزوں مقدار میں لیموں اور شہد ملا پانی پینے میں ہی ہے۔
وزن میں کمی
اگر آپ اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو لیموں اور شہد ملا پانی اس حوالے سے آپ کی مدد کرسکتاہے۔ یہ جسم کی فاضل چربی گھٹا نے اور وزن میں کمی لانے کیلئے بہترین مشروب ہے۔ شہد میں میٹھا تو کافی مقدار میں ہوتاہے لیکن اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں موجود نمکیات اور وٹامن معدے کو بھرا ہونے کا احساس دلاتے ہیں، جس سے بھوک بھی جلدی نہیں لگتی اور آپ زیادہ کھانا بھی نہیں کھاتے۔
جِلد کیلئے بہترین
لیموں اور شہد دونوں میں خون صاف کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ان سے جسم میں موجود مضر صحت کیمیائی مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملتی ہے، جس کے بعد جِلد صاف و شفاف ہونے لگتی ہے اور نیا نکھار آجاتاہے۔ لیموں جلِد کو جِلا بخشنے کیلئے بھی مشہور ہے۔
چائے سے نجات
جب آپ کو صبح اٹھنے کے بعد اپنا سر بھاری محسوس ہوتا ہے تو آ پ اس سے نجات پانے کیلئے چائے یا کافی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس کی جگہ نہار منہ لیموں اور شہد کا پانی پینے سے آپ کی توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاق چوبند محسوس کریں گے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو چائے یا کافی کی طلب بھی نہیں ہوگی۔
کھانسی کا سدباب
کھانسی اورسانس کی دیگر علامات میں آ پ کو شہد اور لیموں کا مرکب استعمال کرنا چاہئے۔ اس سے سانس کی نالیوں میں ہونے والی جلن دور ہوتی ہے اور نظام تنفس کو بیکٹیریا اور انفیکشن سے محفوظ رہنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
شہد اور لیموں میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو جسم کو تروتازہ اور صحت مند رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جگر کی صفائی کرنے، گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات دلانے ،جسم کیلئے فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹ پیدا کرنے، بلڈ پریشر نارمل رکھنے ، حاملہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچانے، سینے کی جلن ختم کرنے،دانتوں اور مسوڑوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
شہد اور کھجور میں چھپے صحت کے راز
کھجور وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے یہ انتہائی مقوی غذا ہے حکما اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں یوں تو شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے لیکن ان کے بے شمار فوائد بھی ہیں دمے کے مریضوں کے لیے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہیں ہاضمہ درست رکھتی ہے جسم میں تازہ خون پیدا کرتی ہے شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ کرتے ہیں اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں دماغ اعصاب قلب معدے اور جسم کے پٹھوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم رکھتے ہیں کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرون فری ہے یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی ہے اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے بچوں اور بڑوں کو اکثر دائمی نزلہ اور زکام اور کھانسی کی شکایت رہتی ہییہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے لیکن یہ مرض بعد میں۔شدت اختیار کر جاتا ہے اس کے انسان کو سر درد جسم میں کمزوری آنکھوں سے پانی بہنا حلق میں خراش ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہو جاتی ہے جس سے جسم ہر وقت سست روی کا۔شکار رہتا ہے ایسے میں یہ نسخہ استعمال کریں ملٹھی لونگ دار چینی فلفل دراز اور الائچی تمام چیزیں آدھا آدھا تولہ۔لے کر اس کو باریک پیس پر سفوف بنا لیں اور شہد میں ملا۔کر اس کی معجون بنا لیں اس معجون کو رات سونے سے قبل آدھا چمچ کھانے سے کھانسی نزلہ۔زکام اور بخار میں ان شااللہ کمی واقع ہو جائے گی معدہ جگر مثانہ میں گرمی ورم اور سوزش پیدا ہو جائے اور معدے میں درد ہو تو آپ صبح نہار منہ ایک گلاس میں شہد کے دو چمچ ملا کر پئیں انشااللہ افاقہ ہوگا

یخرج مِن بطونِھا شرا ب مختلِف ا لو انہ فِیہِ شِفاآ ء لِلنا سِ ط [3]
ترجمہ : اس مکھی کے (پیٹ کے ) اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے ۔
شہد کی مکھی کئی طرح کے پھلوں اور پھولوں کا رس چوستی ہے اور اسے اپنے ہی جسم کے اندر شہد میں تبدیل کرتی ہے۔ اس شہد کو وہ اپنے چھتے میں بنے خانوں (Cells)میں جمع کرتی ہے۔ آج سے صرف چند صدیوں قبل ہی انسان کو یہ معلوم ہوا ہے کہ شہد اصل میں شہد کی مکھی کے پیٹ (Belly)سے نکلتا ہے، مگر یہ حقیقت قرآن پاک نے 1400 سال پہلے درج ذیل آیات مبارکہ میں بیان کر دی تھی۔
یخرج مِن بطونِھا شرا ب مختلِف ا لو انہ فِیہِ شِفاآ ء لِلنا سِ ط [3]
ترجمہ : اس مکھی کے (پیٹ کے ) اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے ۔
علاوہ ازیں ہم نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ شہد میں زخم کوٹھیک کرنے کی شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ نرم(مرہم جیسی) جراثیم کش دوا (Mild antiseptic) کا کام بھی کرتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں رو سیوں نے بھی اپنے زخمی فوجیوں کے زخم ڈھانپنے کے لیے شہد کا استعمال کیا تھا۔ شہدکی یہ خاصیت ہے کہ یہ نمی کو برقرار رکھتا ہے اور بافتوں (tissue) بر زخمو ں کے بہت ہی کم نشان باقی رہنے دیتا ہے شہد کی کثافت (Density) کے باعث کوئی پپوندی (fungus) یا جراثیم، زخم میں پروان نہیں چڑھ سکتے۔
سسٹر کیرول (Carole) نامی ایک مسیحی راہبہ (Nun) نے برطانوی شفا خانوں میں سینے اور الزائیمر:Alzheimer) ایک بیماری کانام )کے بیماریوں میں مبتلابائیس ٢٢ ناقابل علاج مریضوں کا علاج پرپولس (Propolis) نامی مادے سے کیا۔ شہد کی مکھیاں یہ مادہ پیدا کرتی ہیں اور اسے اپنے چھتے کے خانوں کو جرا ثیموں کوروکنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
اگر کوئی شخص کسی پودے سے ہونے والی الرجی میں مبتلا ہو جائے تو اسی پودے سے حاصل شدہ شہد اس شخص کو دیا جا سکتا ہے تا کہ وہ الرجی کے خلاف مزاحمت پیدا کرلے۔ شہد و ٹامن۔ کے (vitamen K) اور فر کٹوز (: Fructoseایک طرح کی شکر) سے بھی بھر پور ہوتا ہے۔
قرآن میں شہد اس کی تشکیل اور خصوصیا ت کے بارے میں جو علم دیا گیا ہے اسے انسان نے نزول قرآن کے صدیوں بعد اپنے تجربے اور مشاہدے سے دریافت کیا ہے۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Saif Ali Adeel
About the Author: Saif Ali Adeel Read More Articles by Saif Ali Adeel: 3 Articles with 3088 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.