تمام دنوں کا سردار کون۔۔۔؟؟؟

ہفتے میں سات دن ہیں، اور ان دنوں کا سردار جمعہ ہے۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں عربی زبان میں جمعہ کا کیا نام ہے۔۔۔؟؟؟اگر جاننا چاہتے ہیں تو مکمل پڑھیں۔۔۔

عربی زبان میں جمعہ کو الجمعہ کہا جاتا ہے۔اس دن کے لا تعداد فضائل ہیں۔اس روز جہنم کی آگ نہیں سلگائی جاتی،جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھولے جاتے،اس روز مرنے والا شہید کا مرتبہ پاتا ہے،اور عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے،اس روز نیکی کا ثواب 70 گنا ہوتا ہے،اس دن کی فضیلت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میں ایک مکمل سورہ جمعہ ہے۔اس دن کو جمعہ اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن لوگ جمع ہو کر نماز ادا کرتے ہیں۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم نے اپنی مبارک زندگی میں 500 جمعہ ادا فرمائے۔عرب شریف میں مسجد جمعہ بھی واقع ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ:"جو پانچ چیزیں ایک دن میں کرے گا اللّہ عزوجل اس کو جنتی لکھ دے گا،(1)مریض کی عیادت (2)نماز جنازہ میں شرکت (3)روزہ رکھے(4) نماز جمعہ کو جاۓ(5) غلام آزاد کرے۔۔۔
جمعہ کے روز غسل کرنا،مسواک کرنا،خوشبو لگانا سنت ہے۔ALLAH عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں جمعہ کے فضائل سے مستفید ہونے سعادت نصیب فرمائے۔۔۔آمین۔۔۔
 

Hifza attariya
About the Author: Hifza attariya Read More Articles by Hifza attariya: 2 Articles with 1776 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.