بسم اللہ کی برکت

پیارے بچوں! ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک آدمی رہتا تھا۔جو محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرتا تھا۔ اُس کی ایک اچھی عادت تھی کہ وہ ہر چیز کھانے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھتا۔ ایک دن وہ اپنے دوست کے ساتھ مزدوری کے لئیے شہر کی طرف چل پڑا۔ آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ گاؤں میں سواری نہیں ہوتی لہٰذا وہ پیدل ہی چل پڑے ۔ابھی وہ کچھ دور ہی گئے تھے کہ راستے میں اُن کو دو سیب مل گئے۔ شکر ہے دو ہی سیب مل گئے اگر ایک ملتا تو دونوں ایک دوسرے کو مار ہی دیتے۔ خیر اُن نے شرافت سے وہ سیب اُٹھا کر اپنی جیبوں میں رکھ لئیے اور اپنی منزل کی طرف چل پڑے۔ آخر وہ شہر پہنچ گئے۔ اور مزے کی بات جاتے ہی اُن کو کام بھی مل گیا۔ پھر وہ کام کرنے لگے ۔کام ملا تھا تو کام ہی کرنا تھا نہ تاش تو نہیں کھیل سکتے تھے نا۔ کام کرتے کرتے اُن کو بھوک ستانے لگی ۔اُنہوں نے وہ سیب نکال لئیے اور کھانے لگے۔ پہلا دوست جس کی عادت تھی کی وہ ہر چیز کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھتا تھا۔اُس نے اپنے دوست سے کہا یار تم بھی بسم اللہ پڑھ کر سیب کھاؤ۔ لیکن اُس نے بسم اللہ پڑھے بغیر ہی سیب کھا لیا۔ کچھ دیر بعد اُس شخص کے جس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی اُس کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا۔ اُسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ایکسرے کروانے سے پتہ چلا کہ سیب زہریلا تھا۔ لیکن پہلے شخص کے پیٹ میں درد نہ ہوا وجہ بسم اللہ تھی کہ جس کی بدولت زہر نے اُس پر اثر نہ کیا۔ کچھ دنوں بعد اُس کا دوست بھی ٹھیک ہو گیا۔ اور اُس نے بھی وعدہ کرلیا کہ وہ بھی ہر چیز بسم اللہ پڑھ کر کھایا کرے گا۔

نتیجہ:
بچوں اِس کہانی سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ بسم اللہ میں کتنی برکت ہوتی ہے ۔لہٰذا ہمیں بھی ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے۔
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 34 Articles with 89690 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.