کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سر پر کتنے بال ہیں؟ بالوں سے متعلق دلچسپ حقائق

ہم سے اکثر افراد اپنے بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیتے ہیں- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم بالوں سے متعلق بنیادی معلومات سے محروم ہوتے ہیں- مثال کے طور پر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سر پر کتنے بال موجود ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں سے متعلق کئی اور دلچسپ حقائق سے بھی آگاہ کرتے ہیں-
 

image
ایک انسان کے سر پر اوسطاً 1 لاکھ سے 1 لاکھ 50 ہزار بال ہوتے ہیں- pubmed کے مطابق 50 افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ سر کے ایک اسکوائر انچ کے حصے پر 800 سے 1290 کے درمیان بال ہوتے ہیں-
 
image
آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ سر پر بالوں کی تعداد بالوں کے رنگ کے حساب سے ہوتی ہے- سنہرے بالوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 1 لاکھ 50 ہزار تک جبکہ لال بال سب سے کم یعنی 90 ہزار تک ہوتے ہیں-
 
image
ہمارے بال ایک سال کے دوران 6 انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں یعنی آدھا انچ ایک مہینے میں-
 
image
مردوں کے بال خواتین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں-
 
image
آپ کے روزانہ 50 سے 100 بال گرتے ہیں لیکن اس کا انحصار بالوں کی دیکھ بھال پر ہوتا ہے ورنہ اس سے زیادہ بھی گر سکتے ہیں-
 
image
بالوں کے رنگ کا تعلق انسان کی موروثیت سے ہوتا ہے- دنیا کے 90 فیصد افراد کے بالوں کا رنگ کالا یا بھورا ہوتا ہے-
 
image
پانی آپ کے بالوں کی خصوصیات کو متاثر کر سکتا ہے- گیلے بالوں کے وزن میں 18 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ یہ 30 فیصد زیاد لمبے ہوسکتے ہیں-
 
image
جسم میں کے بہت کم حصے ہیں جن پر بال نہیں ہوتے ان میں قابلِ ذکر ہاتھوں کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلوے ہیں-
 
image
آپ کی بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے بالوں کا رنگ سفید یا سرمئی ہونے کے امکان میں اضافہ ہوتا جاتا ہے- بالخصوص 30 سال کی عمر کے بعد ایک دہائی میں یہ امکان 10 سے 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: