دنیا کے بہترین ساحل جہاں مقبول فلمیں بھی شوٹ ہوئیں

ہماری دنیا میں ساحل سمندر ہمارے سیارے کی جغرافیائی خصوصیات میں سب سے زیادہ دلکش ہیں۔ یقیناً مقامی سطح پر تفریح کے لیے سمندری ساحل پہلی ترجیح ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی خوبصورتی ہے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کو دنیا کے چند بہترین ساحلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں واقع ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-

Turquoise Coast
ترکی کے جنوب مغرب میں واقع اس پرکشش ساحل کو ترکش رویرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- قدیم زمانے میں اس ساحل کو Lycia کے نام سے بھی جانا جاتا تھا- یہ ساحل بحیرہ روم چند غیر مقبول خوبصورت موتیوں میں سے ایک ہے-

image


Antrim Coast
یہ دلچسپ ساحل آئرلینڈ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے- یہی وہ ساحل بھی ہے جہاں مشہور ٹی وی سیریز گیمز آف تھرونز فلمائی گئی- تصویر میں دکھائی دینے والی عجیب شکل کے پتھر جو کہ ساحل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں قدیم زمانے میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے وجود میں آئے-

image


’Malabar Coast
بھارت کا یہ ساحل گوا سے لے کر ہندوستان کے جنوبی سرے تک پھیلا ہوا ہے- یہ ساحل اپنی کارآمد بندرگاہوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا تھا- آج کل سیاح یہاں دھوپ کی وجہ سے بھی آتے ہیں- یہ ساحل 845 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Skeleton Coast
نمبیا کا یہ ساحل ایک خوبصورت اور دلچسپ ساحل ہے- یہاں جانوروں کی ہڈیاں اور جہازوں کے ملبے بھی موجود ہیں- اس ساحل کی طاقتور لہروں کا ملاب نمبیا کے صحرا سے ہوتا ہے- اس ساحل کو دنیا کا قدیم ترین ساحل بھی قرار دیا جاتا ہے-

image


Garden Route
جنوبی افریقہ کا یہ ساحل کئی حوالوں سے دلچسپ ہے- یہاں پہاڑیاں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ سمندری حیات کا نظارہ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی بیرونی ایڈونچر کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے- اس کے علاوہ دنیا کی سب سے اونچی بنگی جمپ بھی یہیں ممکن ہے جو کہ 216 میٹر ہے-

image


Great Ocean Road
آسٹریلیا کے اس ساحل پر تنہا کھڑی ان چٹانوں کی تعداد 12 ہے- اور اس ساحل کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی چٹانیں ہیں- یہ آسٹریلوی ساحل Torquay اور Warrnambool کے درمیان 243 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Nā Pali Coast
یہ ساحل ہوائی میں واقع ہے اور یہی وہ مقامی بھی ہے جہاں مشہور فلم جراسک پارک کی شوٹنگ ہوئی تھی- یہاں موجود چٹانوں کی بلندی ہزاروں فٹ ہے جبکہ اس مقام پر آبشاریں بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں کیمپنگ کا تجربہ انتہائی منفرد اور یادگار ثابت ہوتا ہے-

image


Andaman Coast
یوں تو انڈمان ساحل تھائی لینڈ کے جنوب مغربی پانیوں سے زیادہ قریب ہے لیکن اس کے راستے جنوبی میامر سے شمالی ملائیشیا تک سے ملتے ہیں- یہ ساحل اپنے ریزورٹ اور جزیروں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: