جماعت اسلامی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ہر مشکل
گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے اور اپنی بساط کے مطابق ہر قسم کی
خدمات جو اس وقت کا تقاضا ہوتی ہیں بخوبی سر انجام دیتی ہے ان کا شعبہ
الخدمت فاؤنڈیشن دن رات ایک کر کے ہر مشکل وقت میں اپنی خدمات رضاکارانہ
طور پر انجام دیتا ہے الغرض الخدمت فاؤنڈیشن کا نام ہی دکھی انسانیت اور
فلاحی کاموں کے ساتھ جڑا ہوا ہے جماعت اسلامی کے رہنما مرزا خالد محمود اور
ان کے دست و بازو چوھدری شاہ نواز نے تو اس اپنے علاقے کے عوام کو حیران کر
دیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خدمات کیسے انجام دی جاتی ہیں کورونا اور
لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے دن رات ایک کر کے خود کو عوامی خدمت کیلیئے وقف
کر دیا ہے جس وجہ سے عوام کے دلوں میں ان کیلیئے بے پناہ محبت پیدا ہو گئی
ہے اور دکھی افراد ان کو اپنے دکھوں کا مداوا سمجھنے لگے ہیں اور عوام مرزا
خالد محمود ،چوھدری شاہ نواز اور ان کے ساتھ موجود پوری ٹیم کو قدر کی نگاہ
سے دیکھ رہے ہیں مرزا خالد محمود ، چوھدری شاہ نواززائد العمر ہونے کے
باوجود اس وقت جوانوں کی طرح کام کرتے نظر آ رہے ہیں ملک میں کوئی بھی
ہنگامی حالات ہوں یا کوئی بھی آفت آ جائے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار
متاثرین کی خدمت کا فریضہ انجام دینے میں ہراول دستے کے طور پر کام کرتے
ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کے دوران ا الخدمت
فاؤنڈیشن پی پی 10کے رہنما خالد محمود مرزا اور صدر چوھدری شاہ نواز اور ان
کی پوری ٹیم نے جو خدمات پیش کی ہیں وہ یقینا قابل تعریف ہیں انہوں نے پی
پی 10میں بہت سی مساجد میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلیئے سپرے وغیرہ کروائے
ہیں اس طرح کے فلاحی کام ان کے رضا کار اپنے حلقے کے دیگر علاقوں میں بھی
کرتے نظر آئے ہیں ان سب کاموں کے پیچھے ان کا صرف ایک ہی مقصد انسانیت کی
بھلائی کار فرما ہے یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح الخدمت
فاؤنڈیشن کے رضا کار دن رات محنت کر کے لوگوں کی بھلائی میں مصروف عمل ہیں
وہ بہت جلد اس حوالے سے اپنے اہداف مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے اور
سب سے بڑھ کر یہ بات ہے انہوں نے یہ کام کسی خاص طبقہ کیلیئے نہیں بلکہ کہ
وہ یہ تمام کام بلا تفریق انجام دے رہے ہیں خالد محمود مرزا کی طرف سے واضح
ہدایات ہیں کہ اس حوالے سے اقلیتوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جائے اور
ان کیلیئے الگ سے کچھ کوٹہ مختص کیا گیا ہے بلکہ ایک ہفتہ قبل دفتر الخدمت
فاؤنڈیشن روات کے دورے کے موقع پر صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے خالد
مرزا اور چوھدری شاہ نواز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راشن تقسیم
کے دوران خواجہ سراؤں سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کا خصوصی طور پر خیال رکھا
جائے وہ ہمارے معاشرے کا ایک ایسا طبقہ ہیں جو کوئی مزدوری وغیرہ نہیں کر
سکتے ہیں ان کی طرف سے ایسی ہدایات الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10کی تاریخ میں
سنہری الفاظ سے لکھے جائیں گئے بلکہ کچھ اطلاعات یہاں تک بجی موصول ہوئی
ہیں کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بلیوں کتوں اور دیگر جانوروں جو ہوٹلز
وغیرہ بند ہونے کی وجہ سے بھوکے مر رہے ہیں کو بھی راشن فراہم کر رہے ہیں
جو کہ ایک بہت بڑی نیکی کا کام ہے اس کام سے رب تعالی کی ذات بھی خوش ہو گی
الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10میں کل تک کی رپورٹ کے مطابق 15لاکھ روپے کی لاگت
سے 579خاندانوں کو راشن پیکج فراہم کیئے جا چکے ہیں650افراد کو ماسک جبکہ
24افراد میں سینا ٹائزرزتقسیم کیئے 60مساجد 3مزاروں،3امام بارگاہوں
6مارکیٹس اور ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلیئے ادویات کا سپرے
کروایا جا چکا ہے جو کہ ان کا ایک بہت بڑا کارنامہ سمجھا جا رہا ہے ان تمام
کاموں میں فاؤنڈیشن کے رہنما مرزا خالد محمود اور صدر چوھدری شاہ نواز پیش
پیش نظر آ رہے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں یہ دونوں
شخصیات فلاحی کاموں کی وجہ سے پہلے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں
لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دن
رات ایک کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی قوم کو اس نازک وقت میں تنہا
نہیں چھوڑیں گئے ان کے دکھ درد کو بانٹتے ہوئے ان میں برابر کے شریک بھی
ہوں گئے اس وقت جماعت اسلامی کی پوری قیادت سمیت مرزا خالد ،چوھدری شاہ
نواز جو قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہی وہ ہمارے دین اسلام کے
بنیادی اصول ہیں اس مشکل گھڑی میں غریبوں دیہاڑی داروں اور حقداروں کی
بہترین طریقے سے دادرسی کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10کی قیادت کو ان کی
خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں
|