درس قرآن 03

سورۃ آل عمران
اللہ عزوجل کی لاریب کتاب قرآن مجید کو ہم پڑھتے ہیں لیکن نہایت ہی افسوس کے ساتھ ہم اسے سمجھتے نہیں ۔جو کہ ایک قابل تشویش امر ہے یوں ہم زندگی بھر ہم الم سے والناس تک عربی عبارت کی گردان تو کردتے ہیں لیکن اس سے پھوٹنے والے علمی و فکری موتیوں کی باریکیوں سے محروم رہتے ہیں ۔چنانچہ اسی جذبہ اور فکر کو لیکر ہم درس قرآن کے نام پر مختصر اور مفید معلومات آپ تک پہنچارہے ہیں تاکہ آپ بھی قرآن کے مفاہم اور معانی سے بہر ہ مند ہوسکیں ۔

آئیے اپنے موضوع کی جانب بڑھتے ہیں ۔سورۃ آ ل عمران وہ سورۃ ہے جو کہ مدینہ طیبہ میں حضور اکر م نورمجسم ﷺآپ نازل ہوئی ۔اس سورۃ کے بارے میں بنیادی اور اہم معلومات ہم پیش کرتےہیں ۔اگر ہم آیات و ،کلمات اور حروف کی تعدا کے اعتبار سے اس سورۃ کو دیکھیں تو اس میں اس میں 20رکوع، 200 آیتیں ،3480 کلمات اور14520حروف ہیں۔ (خازن، ال عمران، ۱/۲۲۸)

اب ایک سوال پیدا ہوسکتاہے کہ آل عمران سورۃ کا نام کیوں رکھا گیا ؟تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بھی بتاتے ہیں ۔آل کا ایک معنی ’’اولاد‘‘ ہے اور اس سورت کے چوتھے اور پانچویں رکوع میں آیت نمبر33تا 54میں حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے والد عمران کی آل کی سیرت اور ان کے فضائل کا ذکر ہے ،اس مناسبت سے اس سورت کا نام’’سورۂ آلِ عمران‘‘ رکھا گیا ہے۔

سبحان اللہ !!
حضرت نواس بن سمعان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’ قیامت کے دن قرآنِ مجید اور اس پر عمل کرنے والوں کو لایا جائے گا، ان کے آگے سورۂ بقرہ اور سورۂ آلِ عمران ہوں گی۔ حضرت نواس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ان سورتوں کے لئے تین مثالیں بیان فرمائیں جنہیں میں آج تک نہیں بھولا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’یہ دونوں سورتیں ایسی ہیں
ہیں۔ (دارمی، کتاب فضائل القرآن، باب فی فضل اٰل عمران، ۲/۵۴۴، الحدیث: ۳۳۹۷)
آئیے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سورۃ میں کس قسم کے مضامین ہیں تو لیجیے ۔
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کی ولادت، ان کی پرورش، جس جگہ حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاکو اللہ تعالیٰ کی طرف سے رزق ملتا وہاں کھڑے ہو کر حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا اولاد کے لئے دعا کرنا، حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کی بشارت ملنا، اور حضرت عیسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے معجزات و واقعات کا بیان ہے۔ اس کے علاوہ اس سور ت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں :
(1) … اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نبوت اور قرآن کی صداقت پر دلائل دئیے گئے ہیں۔

(2) …اللہ تعالیٰکی بارگاہ میں مقبول دین صرف اسلام ہے۔
(3) …حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی شان کے بارے جھگڑنے والے، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نبوت کو جھٹلانے والے اور قرآن مجید کا انکار کرنے والے نجران کے عیسائیوں سے حضور پر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی ہونے والی گفتگو بیان کی گئی ہے۔
(4) …میثاق کے دن انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے سیدُ المرسلینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے بارے عہد لینے کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔
(5) …مکہ مکرمہ اور خانۂ کعبہ کی فضیلت اور اس ا مت کے باقی تمام امتوں سے افضل ہونے کا بیان ہے۔
(6) …یہودیوں پر ذلت و خواری مُسَلَّط کئے جانے کا ذکر ہے۔
(7) …جہاد کی فرضیت اورسود کی حرمت سے متعلق شرعی احکام اور زکوٰۃ نہ دینے والوں کی سزا کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔
(8) …غزوۂ بدر اور غزوۂ اُحد کا تذکرہ اوراس سے حاصل ہونے والی عبرت و نصیحت کا بیان ہے۔
(9) …امت کی خیر خواہی میں مال خرچ کرنے،لوگوں پر احسان کرنے اور بخل نہ کرنے کے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔
(10) …شہیدوں کے زندہ ہونے،انہیں رزق ملنے اور ان کا اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل ہونے پر خوش ہو نے کا بیان ہے۔
(11) …اوراس سورت کے آخر میں زمین و آسمان اور ان میں موجود عجائبات اور اَسرار میں غورو فکر کرنے کی دعوت دی گئی ہے ،نیزجہاد پر صبر کرنے اور اسلامی سرحدوں کی نگہبانی کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔
آج ہم نے سورۃ آل عمران کے متعلق سیکھا۔اللہ عزوجل نے توفیق دی تو ایسی ہی مختصر اور جامع معلومات ہم روزانہ کی بنیاد پر سیکھتے رہیں گے ۔اللہ عزوجل ہمیں اخلاص کی دولت سے بہرہ مند فرمائے ۔آمین


 

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593812 views i am scholar.serve the humainbeing... View More