آنکھوں کو ہمیشہ حسن کی علامت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔ شاعروں نے
محبوب کی آنکھوں کو کبھی تیر سے تشبیہ دی تو کبھی تلوار کہا ، سیاہ آنکھیں
حوبصورتی کی علامت ہوتی ہیں تو انہی سیاہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے حسن کو
گرہن لگا دیتے ہیں بعض اوقات اس کی وجہ نیند کی کمی کو قرار دیا جاتا ہے
مگر یہ ہمیشہ درست نہیں ہو سکتا ہے -مگر اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ
آنکھوں کے حلقے اصل میں ہوتے کیا ہیں-
آنکھوں کے حلقے
چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں پتلی ہوتی ہے جس کے تلے سیکڑوں
کی تعداد میں باریک خون کی نالیاں ہوتی ہیں جوکہ خون فراہم کرتی ہیں-
آنکھوں کی نیچے کی جلد کے نیچے بھی ایسے ہی بہت ساری خون کی نالیاں ہوتی
ہیں جو اگر کسی وجہ سے پھٹ جائیں تو جلد کے نیچے ہی ان سے خون بہنے لگتا ہے
جس کی وجہ سے اس جگہ کی جلد کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور حلقے بن جاتے ہیں-
آنکھوں کے حلقوں کی وجوہات
1: تھکن یا کم خوابی
تھکن اور نیند کی کمی کی وجہ سے چہرے کی جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے جس
وجہ سے جلد پیلی پڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقوں کی جلد سیاہ پڑ جاتی
ہے جو کہ واضح طور پر نظر آتی ہے-
|