اگر کھانے میں یہ 7 چیزیں شامل کرلیں تو کرونا سے کیا ہر بیماری سے لڑنا آسان ہوجائے گا

image


کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت سارے لوگ اپنے اپنے حساب سے معلومات اور بچاؤ اور حفاظتی اقدامات شیئر کرتے نظر آتے ہیں لیکن پچھلے دنوں ایک شو میں ماہر علاج بالغذا ڈاکٹر عظمت کو بلوایا گیا ۔۔۔یہ وہ معروف ڈاکٹرہیں جن کے لیکچرز کے پچیس زبانوں میں ترجمے کئے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کو مانا جاتا ہے۔۔۔ڈاکٹر عظمت نے کچھ ایسے حیرت انگیز راز بتائے جو ہماری زندگی میں ایسا جادوئی کمال دکھا سکتے ہیں کہ ہمارا جسم کرونا اور اس جیسے کئی وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتا ہے۔۔۔اور ان سب چیزوں پر تحقیق کو چیلنج بھی نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔

لہسن کا استعمال
لہسن جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے والا ایک بہت اہم ہتھیار ہے۔۔۔روزانہ کھانے کے بعد ایک لہسن کو باریک کاٹ لیں اور چبائیں نہیں بلکہ پانی سے نگل لیں۔۔۔یہ آپ نے اس وقت تک کرنا ہے جب تک آپ کے جسم سے لہسن کی بدبو نا آنا شروع ہوجائے۔۔۔اس کا دورانیہ پچیس سے تیس دن ہو سکتا ہے ۔۔۔جب یہ بدبو آنے لگے تو کچھ دن روک دیں کیونکہ آپ کے جسم میں اس کی مقررہ مقدار جمع ہو چکی ہے۔۔۔آج سے ہی اس کا استعمال شروع کردیں

image


ادرک کا استعمال
ادرک کرونا کے یا کسی بھی وائرس کے خلاف بم سے کم نہیں۔۔۔۔ادرک کو استعمال کرنے کا طریقہ یاد رکھیں کہ ایک درمیانہ ٹکڑا لے کر اسے باریک کدو کش کرلیں۔۔۔چھے گلاس پانی میں اس کدو کش ادرک کو اتنا پکائیں کہ پانی تین گلاس رہ جائے۔۔۔پورے دن میں کم سے کم ایک گلاس یہ قہوہ پیئں۔۔۔آپ کے جسم میں بہت ساری بیماریوں کو بھگانے کا راستہ تیار ہے۔۔۔

image


لونگ کا استعمال
یہ بظاہر چھوٹا سا ہتھیار آپ کے لئے بہت طاقتور بن سکتا ہے۔۔۔دو لونگیں کھانے کے بعد چبا کر کھائیں۔۔۔دس پندرہ دن تو زبان پر اس کی تیزی کا اثر ہوگا، مرچیں لگیں گی لیکن اس کے بعد زبان اس کی عادی ہوجائے گی۔۔۔

image


ہلدی اور دودھ کا استعمال
ہلدی اور دودھ کا استعمال صرف درد اور چوٹ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نہیں بلکہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے سب سے بہترین ہے اور یہ وزن کو بھی کم کرتا ہے۔۔۔

image


نارنجی رنگ کی پھیکی خوبانیاں
کرونا کو شکست دینے کے لئے آپ کے جسم میں وائٹامن اے اور ڈی کا وافر مقدار میں ہونا ضروری ہے۔۔۔اور نارنجی کو اس کے بادام سمیت کھانے سے یہ کمی فوری پوری ہوسکتی ہے۔۔۔اگر نارنجی رنگ کی خوبانیاں نا ملیں تو آم بھی ایک بہترین ذریعہ ہے ان وائٹامنز کو حٓصل کرنے کا۔۔۔

image


زیتون کے پتے
بہت ساری فارما سیوٹیکل کمپنیز اس بات کو آگے نہیں آنے دیتیں لیکن یہ پتے جادوئی کمال رکھتے ہیں بیماریوں کا دفاع کرنے میں۔۔۔اور دوائیں بکنا ہی بند ہوجائیں اگر روزانہ ان پتوں کا ایک چمچی پاؤڈر ہی کھالیا جائے پانی سے۔۔۔

image


احتیاط اپنی زندگی میں
چینی کا استعمال بالکل ترک کردیں
نوڈلز اور پروسیسڈ کھانوں کو زندگی سے نکال دیں
ورزش کو معمول بنائیں
کم سے کم آٹھ گھنٹے اچھی نیند لیں تاکہ جسم کی سلائی ہو اور اندر کی توڑ پھوڑ کا علاج ہو سکے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: