ذائقے کے لیے یہ 5 چیزیں استعمال کرنا سمجھیں کورونا کو دعوت دینا ہے

image


کورونا وائرس کی وبا مسلسل تیزی سے پھیل رہی ہے اور کوئی ملک اس سے محفوظ نہیں ہے- یہ وبا اب تک لاکھوں جانیں لے چکی ہے جبکہ اب تک اس کے علاج یا بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین بھی تیار نہیں کی جاسکی- ماہرین اس بیماری سے بچاؤ کے لیے صرف چند احتیاطی تدابیر ہی بتاتے نظر آتے ہیں- لیکن ساتھ ہی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کی قوتِ مدافعت جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی یہ وبا آپ سے دور رہے گی- لیکن بدقسمتی سے ہماری غذائی عادات کچھ ایسی ہیں کہ ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے مدافعتی نظام کو کمزور بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا تو کیا کوئی بھی بیماری باآسانی ہم پر حملہ آور ہوسکتی ہے اور ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہے-

سوڈا اور گیس سے بھرپور مشروب
ایسے مشروب یا ڈرنکس میں صرف اضافی کیلوریز ہوتی ہیں اور کچھ نہیں- ان مشروب میں فائبر نہ پائے جانے کی وجہ سے یہ آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتے ہیں جس سے آپ کی قوتِ مدافعت کمزور پڑسکتی ہے- اس کمزوری کا مطلب کورونا سمیت مختلف بیماریوں کو دعوت دینا ہے جو اب آپ پر باآسانی حملہ آور ہوسکتی ہیں- بازار میں دستیاب مشروبات کے حوالے سے چاہے اصلی پھلوں کے رس ہونے کا ہی دعویٰ کیوں نہ کیا جارہا ہو پھر بھی آپ کو احتیاط برتنی چاہیے-

image


کافی
اگر آپ دن میں سے ایک سے دو کپ کافی پیتے ہیں تو یہ آپ کے لیے نقصان دہ نہیں ہے- لیکن بہت زیادہ کافی پینے کی عادت آپ کی قوتِ مدافعت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے- بہت زیادہ کیفین کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے- اس لیے آپ کے لیے بہتر ہے کورونا کی اس وبا کے دور میں تو کافی پینے سے گریز کریں-

image


کینڈی
ہم سب دن میں کسی نہ کسی وقت میٹھا ضرور کھاتے ہیں لیکن پہلے سے تیار شدہ میٹھی اشیاﺀ میں چینی کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ مستقل جیلی اور کینڈی کھانا آپ کی قوتِ مدافعت پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کی طاقت کو ختم کرتا ہے- اس سے اچھا ہے کہ آپ دن میں تازہ پھلوں کو ضرور اپنی خوراک کا حصہ بنائیں-

image


فرنچ فرائز اور چکن ونگز
تلی ہوئی اشیاﺀ بالخصوص فرنچ فرائز اور چکن ونگز کھانے میں تو ذائقہ دار معلوم ہوتے ہیں لیکن درحقیقت یہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں- یہ نمک سے بھرپور ہوتے ہیں جو براہ راست بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے قوتِ مدافعت کمزور پڑنے لگتی ہے- اس کے علاوہ تلی ہوئی مصنوعات میں چربی بھی پائی جاتی ہے اور یہ قوتِ مدافعت کو دوہرا نقصان پہنچاتی ہے- یہ مصنوعات ذیابیطس اور قلبی امراض کے خطرہ میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔

image


تمباکو نوشی
سگریٹ نوشی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے اور بیماری سے لڑنے میں جسم کو کم کامیاب بنا سکتی ہے۔ مدافعتی نظام جسم کو خود کو انفیکشن اور بیماری سے بچانے کا طریقہ ہے۔ یہ سردی اور فلو وائرس سے لے کر کینسر جیسی سنگین صورتحال تک ہر چیز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن تمباکو نوشی کی عادت جب اسے تباہ کردیتی ہے تو ہر بیماری کے لیے آپ کے جسم پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: