مشہور مؤجد تھامس ایڈیسن کو بلب کی ایجاد نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا
لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ان کی سب سے پہلی ایجاد ایک ووٹنگ مشین
تھی لیکن بدقسمتی سے یہ ایجاد مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی-
1 جون 1869 کو تھامس ایڈیشن ایجاد کردہ ووٹنگ مشین باضابطہ طور پر رجسٹرڈ
کی گئی تھی اور یہ مشین کانگریس کے لیے ایجاد کی گئی تھی-
ایڈیسن کی ایجاد کردہ "الیکٹروگرافک ووٹ ریکارڈر" مشین میں تمام ووٹرز کے
نام دو بار درج تھے اور ایک طرف "ہاں" کالم تھا جبکہ دوسری طرف "نہیں" کالم
تھا۔
|