پاکستان میں پہلی بار ’’ پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم ‘‘ متعارف

image


پاکستان میں پہلی بار پیپر لیس(paperless) ڈرائیونگ لائسنس کے اجراﺀ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے اور یہ جدید نظام حال ہی میں پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے-

اس نظام کے تحت ڈرائیونگ لاںسنس کے حصول کے لیے درخواست گزار کو اب کسی قسم کی کوئی اضافی کاغذی دستاویز یا تصویر ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں-

پاکستان کا یہ پہلا پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے اجراﺀ کا پروجیکٹ پنجاب حکومت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور راولپنڈی پولیس کے تعاون سے متعارف کروایا ہے-

صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمند شہری کو اپنے ساتھ کوئی دستاویز لانے کی ضرورت نہیں اور شہری ون ونڈو سہولت میسر ہوگی-

اس کے علاوہ ایسے شہری جن کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت معیاد ختم ہوچکی ہے وہ بھی اپنے لائسنس کی تجدید کے لیے اس کپمیوٹرائزڈ سسٹم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
 

image


تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے شہری کو نہ تو کوئی تصویر ساتھ لانی ہے نہ کوئی پاسپورٹ اور نہ ہی کسی قسم کا فارم- درخواست گزار اپنے ساتھ صرف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور لائسنس کی فیس لائے گا-

اب دیکھنا یہ ہے کہ بظاہر آسانی پیدا کرنے والا یہ نظام ملک کے دیگر ملک کے باقی شہروں یا صوبوں میں کب متعارف کروایا جاتا ہے-

اس کے علاوہ ایسے ہی پیپر لیس اور ون ونڈو نظام کی ضرورت ملک کے دیگر سرکاری شعبوں مثلا پاسپورٹ آفس یا ڈومیسائل اور پی آر سی کے حصول کے لیے بھی ہے- ملک کے بیشتر سرکاری دفاتر میں اکثر ایسے کاغذات کا مطالبہ کیا جاتا ہے جن کو پورا کرنا یا تو درخواست گزار کے لیے ممکن ہی نہیں ہوتا یا پھر ان کی فراہمی میں طویل وقت درکار ہوتا ہے-

ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں باقی دنیا جدید سے جدید تر ہوتی جارہی ہے وہیں پاکستانی حکومت بھی اپنے سرکاری شعبوں کو جدید بنائے تاکہ سرکاری دفاتر کا رخ کرنے والی نہ صرف کرپٹ نظام سے بچ سکے بلکہ انہیں اپنا مقصد بغیر کسی تاخیر اور مشکل کے حاصل ہوسکے-
 

YOU MAY ALSO LIKE: