ہر بیماری کی جڑ پیٹ ہے۔۔۔پیٹ کو صاف رکھنے کا سارا علاج آپ کے کچن میں ہی ہے

image
 
کہتے ہیں انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا پیٹ ہے۔۔۔اگر وہ اپنے پیٹ کا سوچے تو پھر وہ کسی اور کا نہیں سوچ سکتا۔۔۔لیکن دنیا بھر کے ڈاکٹرز اس بات کو مانتے ہیں کہ جس نے اپنے پیٹ کو سمجھ لیا وہ ہر بیماری کو کنٹرول کر لیتا ہے۔۔۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ پیٹ کو مہنگی مہنگی دواؤں سے ہی فٹ کیا جاسکتا ہے۔۔۔چاہے پیٹ کا درد ہو، ورم ہو، گیس ہو، مڑوڑ ہو، یا جلن ہو۔۔۔آپ کا کچن پیٹ کی ہر بیماری کو کنٹرول کرسکتا ہے۔۔۔
 
ہلدی
جس شخص نے کچن میں رکھے اس مصالحے سے دوستی کرلی تو سمجھیں اس نے اپنے پیٹ کو صاف کرلیا۔۔ہلدی ایک بہترین اینٹی سیپٹک ہے اور پیٹ میں موجود زخم، سوزش، جلن کا خاتمہ کرتی ہے۔۔۔ساتھ ہی یہ درد کو بھی دور کرتی ہے۔۔۔اس کی زیادہ مقدار نہیں بس آدھا چائے کا چمچہ ہی پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔
image
 
دار چینی
دار چینی پیٹ کی چربی کو کنٹرول کرنے میں بہترین ہے۔۔۔آنتوں کے ورم کو بھی ختم کرتی ہے اور اس کا پاؤڈر پانی میں پکا کر پینے سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور پیٹ بھی صاف رہتا ہے۔۔۔
image
 
میتھی دانہ
میتھی دانہ کھانے والے افراد کو گیس کی شکایت نہیں ہوتی۔۔۔پانچ سے چھے دانے روزانہ کھانے سے پیٹ میں موجود گیس سے بھی نجات ملے گی اور کھانے کے بعد تیزابیت اور کھٹی ڈکاروں کی بھی چھٹی ہوجائے گی۔۔۔
image
 
کھانے کا سوڈا
پیٹ کی مڑوڑ اور سینے کی جلن کو اگر فوری دور کرنا ہو تو میٹھے سوڈے سے بہترین کوئی فوری حل نہیں۔۔۔یہ کھانے سے نا صرف پیٹ کی جملہ تکالیف دور ہوتی ہیں بلکہ امیون سسٹم بھی تیزی سے بوسٹ کرتا ہے۔۔۔
image
 
بڑی الائچی
بڑی الائچی کا پانی ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جن کو قبض رہتا ہے۔۔۔یہ قبض کو دور کرتی ہے اور پیٹ کے درد سے نجات دیتی ہے۔۔
image
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: