بادشاہت صرف اللہ کی

انسانی فطرت ہے کے پوشیدہ چیزوں پر یقین کے بعد بھی وہ خود کو اکثر قائل کرنے میں ناکام ہوتا ہے- مغرب کی پر آسائش زندگی ، دولت کی ریل پیل ، طاقت کا سر پر چڑھ کا بولتا ہوا نشہ ، دیکھے ہوۓ پر یقین اور اس کی تمنا اور اس کو حاصل کرنے کی جدو جہد میں ہر پل ہر لمحہ مصروف عمل رہنا ، انسان کا خاصہ ہے ، مگر دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان " اگر ماسک نہیں مل رہے تو سکارف ہر گھر میں ہوتا وہ لگا لیں" بیچارگی کا منہ بولتا ثبوت ہے- سڑکوں پر سناٹا ، ایئر پورٹس پر پروازوں کی بندش ، پر آسائش مالز کی گھما گہمی کا کھو جانا ، مہنگے مہنگے شادی ہالز کی روشنیاں بند ہوجانا ، بڑے بڑے کاروبار کا خسارے میں آجانا ، زندگی کا پہیہ ساکت ہوجانا ، ایک اعلان ہیں کے باشاہت صرف الله کی ، قادر صرف الله ہے -

یہ مجھ جیسے لا تعدادمسلمانوں کے لئے ایک موقع اور نصیحت ہے جو ایمان رکھنے کے باوجود پوشیدہ عوامل کو نظر انداز کرتا ہے اور دیکھنے والے مناظر کی طلب رکھتا ہے ،
آج جو پوشیدہ حق تھا وہ عیاں ہے، اور جو عیاں نظر کا دھوکہ تھا وہ پوشیدہ ہے ،
اس خاموشی کی ایک ہی پکار ہے " بادشاہت صرف الله کی "

 

Zahereen Hasan
About the Author: Zahereen Hasan Read More Articles by Zahereen Hasan: 10 Articles with 8382 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.