سورہ الزلزال کا اردو ترجمہ

یہ مدنی سورت ہے اور آٹھ آیتوں پر مشتمل ہے۔
٭حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے اذا زلزلت پڑھی وہ نصف قرآن کے برابر ہے اور جس نے قل ھواللہ احد پڑھی وہ تہائی قرآن کے برابر ہے اور جس نے قل یاایھا الکافرون پڑھی وہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔(ترمذی)

سورۃ الزلزال
یہ مدنی سورت ہے اور آٹھ آیتوں پر مشتمل ہے۔
٭حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے اذا زلزلت پڑھی وہ نصف قرآن کے برابر ہے اور جس نے قل ھواللہ احد پڑھی وہ تہائی قرآن کے برابر ہے اور جس نے قل یاایھا الکافرون پڑھی وہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔(ترمذی)
ترجمہ:
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی۔(۱)اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ(یعنی خزانے اور مردے جو اس میں دفن ہیں)نکال باہر پھینکے گی۔(۲)اور انسان(حیران وششد ر ہو کر)کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟(کہ ایسی مضطرب ہوئی اور اتنا شدید زلزلہ آیا کہ جو کچھ اسکے اندر تھا سب باہر پھینک دیا۔)(۳)اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی(اور جو نیکی بدی اس پر کی گئی سب بیان کرے گی)۔(۴)کیونکہ آپ کے رب نے اسے(ایسا کرنے کا)حکم دیا ہو گا۔(۵)اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ)پلٹ کر آئیں گے(حضرت اسرافیل ؑجب دوسری بار صور پھونکیں گے تو سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے اور گروہ در گروہ میزان عدل کی طرف چلے آئیں گے،میزان عدل پر سب لوگوں کو اسلئے جمع کیا جائے گا)تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دئیے جائیں۔(۶)پس جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔(۷)اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہو گی وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔(ہر انسان کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ اسکی ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر برائی کو بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے اور بروز ِقیامت وہ سب کو دکھا دی جائے گی،لہذا کسی چھوٹے گناہ کو معمولی نہ سمجھو کیونکہ کبھی چھوٹی سے چنگاری پورے گھر کو جلا دیتی ہے اسی طرح چھوٹی نیکی کو بھی معمولی نہ سمجھو کیونکہ کبھی پانی کا ایک گھونٹ انسان کی جان بچا سکتا ہے۔)(۸)

 

Mehboob Buttar
About the Author: Mehboob Buttar Read More Articles by Mehboob Buttar: 6 Articles with 5650 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.