ٹماٹر، آلو اور کھیروں کا زیادہ استعمال انسان کو پاگل بھی کرسکتا ہے، ماہرین کی جدید تحقیقات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image
 
کھیرے ، الو اور ٹماٹر کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر گھر میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جاتی ہیں- ان سبزیوں کا اعتدال کے ساتھ استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے جیسے کہ بعض لوگ جو ڈائٹنگ کر رہے ہوتے ہیں وہ کھیرے اور ٹماٹر کا سلاد میں استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں- گرمی کے موسم میں ویسے بھی ان کا استعمال پانی کی ضرورت کو پورا کرنےکے لیے زیادہ ہی کیا جاتا ہے جب کہ کچھ لوگوں کو آلو بہت پسند ہوتے ہیں اور ان کا بس چلے تو وہ اپنی ہر غذا کے ساتھ آلو کھائیں- مگر اس بات سےکم لوگ ہی واقف ہوں گے کہ ان تینوں سبزیوں کو حد سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے یہاں تک کہ اس کے استعمال سے دماغی عوارض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی ہو جاتا ہے-
 
1: دماغی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ہارٹ سرجن ڈاکٹر اسٹیون گیونڈری نے اپنی جدید ترین تحقیقات کی روشنی میں ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق ان تینوں سبزیوں میں ایک پروٹین لیسٹینز پائی جاتی ہے جو کہ دماغی امراض ڈیمنشیا اور الزائمر کا باعث ہوسکتا ہے- ان بیماریوں کے سبب ایک جانب تو انسان کی یاداشت متاثر ہوتی ہے جب کہ دوسری جانب دماغی توازن کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے-
image
 
2: خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے
اسکے علاوہ یہ پروٹین جب حد سےزیادہ انسانی خون میں شامل ہو جائے تو جسم کے دفاعی نظام اور دوران خون کے نظام میں بھی تبدیلی لانے کا باعث بنتا ہے اور خون کی شریانوں کو متاثر کر کے جسم کے دیگر حصوں کو مفلوج کرنے کا بھی باعث بن سکتا ہے-
image
 
3: قوت مدافعت کو ختم کر دیتا ہے
اس کے علاوہ اس پروٹین کی حد سے زيادہ مقدار جب خون میں شامل ہو جاتی ہے تو خون میں غذائيت کو جذب ہونے سے روک دیتا ہے- جس سے ایک جانب تو انسان کا جسم کمزور ہو جاتا ہے اور اس کے اندر بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی طافت ختم ہو جاتی ہے اور بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-
image
 
4: پیٹ میں درد
یہ اشیا پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر کی بھی حامل ہوتی ہیں اور ان کا زیادہ استعمال پیٹ میں درد اور دست کا باعث بن سکتا ہے اور مستقل طور پر پیٹ کے درد کا بھی سبب بن جاتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: