گلے میں کھچ کھچ! ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے املتاس اور چند سادہ نسخوں کو آزمائيں

موجودہ دور میں گلے میں ہونے والی معمولی سی کھچ کھچ اور تکلیف لوگوں کو اس لیے خوفزدہ کر دیتی ہے کہ کہیں یہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شروعات نہ ہو ۔ کیوں کہ ڈاکٹرز کے مطابق کرونا وائرس سب سے پہلے انسان کے گلے کو متاثر کرتا ہے اور جس کے نتیجے میں گلے میں درد اور خراش پیدا ہوتی ہے- ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر گلے کی کھچ کھچ پر قابو پا لیا جائے تو اس سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائيں گے جن کی مدد سے گلے کی خراش پر قابو پاکر بخار چڑھنے سے بچا جا سکتا ہے-
 
image
 
1: املتاس کی چائے
املتاس کی پھلی جو کہ آسانی سے پنساری کی دکان سے مل سکتی ہے یہ سیاہ رنگ کی پھلی ہوتی ہے اس کو جب اوپر سے توڑا جائے تو اس کے سخت سیاہ رنگ کے خول کے اندر سیاہ رنگ کے لیس دار پتے ہوتے ہیں- ان پتوں کو ایک کپ پانی میں ابال لیں اس کے بعد اس کو اس وقت تک پکائیں کہ قہوہ تیار ہو جائے اور آدھا پانی رہ جائے- اس کے بعد اس میں آدھا کپ دودھ شامل کر کے اس کو چائے کی طرح پکائیں اور حسب ذا‏ئقہ چینی شامل کر دیں- اس کے بعد اس کو چھان کر نیم گرم چائے آہستہ آہستہ اس طرح نگلیں کہ کچھ دیر تک اس کو اپنے گلے میں رکھیں اور آہستہ آہستہ نیچے اتاریں کچھ ہی دیر میں گلے کے درد سے نجات حاصل کریں-
image
 
2: چکن کی یخنی
چکن کی یخنی بھی گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتی ہے یخنی کی تیاری میں لہسن اور ادرک کا استعمال زيادہ کریں اور اس کے علاوہ اس میں ہلدی شامل کریں- نیم گرم یخنی کا استعمال نہ صرف گلے کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے-
image
 
3: اسٹرپسلز اور سعالین کی گولیاں
گلے کے درد کو آرام پہنچانے کے لیے ایسی گولیاں چوسنے سے تھوک کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے گلے کو نرمی اور آرام ملتا ہے- اس لیے گلے کے درد کی صورت میں اس کا استعمال بھی سکون پہنچا سکتا ہے-
image
 
4: نمک والے پانی کے غرارے
نمک کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا ہے کہ اس سے سوزش کو آرام پہنچتا ہے اور گلے کی تکلیف کا بنیادی سبب اندرونی غدود کی سوزش ہوتا ہے جس کو نیم گرم پانی سے کیے جانے والے غراروں سے نہ صرف آرام پہنچتا ہے بلکہ گلے کی تکلیف میں آرام ہوتا ہے اس کو مزید بہتر کرنے کے لیے پانی میں ایک گولی ڈسپرین کی بھی ڈالی جا سکتی ہے-
image
 
5: پرسکون نیند
پرسکون نیند ہمارے جسم کا ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے آٹومیٹک درستگی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے- اس وجہ سے اگر آپ کے گلے میں تکلیف ہو تو اس صورت میں ایک پرسکون نیند بہت ساری اینٹی بایوٹک سے زیادہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے-
image
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: