:میرا سبز ہلالی پرچم۔۔۔

پرچم کی حرمت و ادب پوری قوم کی سربلندی کی منند ہیں۔

ہماری اتحاد و اتفاق کی علامت،آنکھوں کی ٹھنڈک ،چشم فلک کا آئینہ ،وطن عزیز کے باشندوں کو جسد واحد بنانے کا ذرائع ، یہ وہ پرچم ہے جس سے تیئیس 23 کروڑ نفوس کی آس و جذبات وابستہ ہیں۔جب فلک کی بلندی میں چمکتا ہے لوگوں کے دل بے ساختہ دھڑکتے ہیں۔میں نے جب بھی جہاں بھی اپنی نظر کرم دوڑائی ہے اس کو دیکهنے کی تانگ مزید بڑھ جاتی ہے ۔ انسانی آنکھ کے زاویہ نگاہ سے مقدس پرچم کے جس پہلو کو دیکھا جائے فطرتاَ احساسات ،جزبات پھل پھل بدلتے رہتے ہیں۔اپنی حیات میں جب بھی اس پر دنیا کے پرچموں میں نظر پڑی خود ساختہ اس کی طرف کھینچا چلا جاتا ہوں گویا خوبصورتی میں گرانقدر اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ناجانے قادر المطلق ذات کو الہامی علم ہے کہ ہمیں اس دھرتی کے پرچم سے اتنی عقیدت کیوں ہیں۔

محترم قارئین کو یہ بتا تا چلو کہ اس کی سگزشت بہت وسیع ہے مگر اس سرسبز ہلالی پرچم پر مر مٹنے والوں نے ہر دورمیں اٹھنے والے فتنوں کے سیاہ و بوسیدہ نظریات کو ہمیشہ کیلئے دفنادیا۔ مگر آج موجودہ پر آشوب ،پہم جنگ و جدل دور میں کچھ لوگ لسانیت،فرقہ واریت، قوم پرستی ،علاقہ پرستی کے گن گانے والوں کی کوئی کمی نہیں لیکن گھبرانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ تاریخی مورخین کے مطابق ان جیسی ہزاروں داستانیں اب بھی بوسیدہ کتب کی زینت بنیں ہیں کیونکہ توحيد کے متاوالوں اور اس جھنڈے کے علمبرداروں نے ہر دور کے فتنہ سازوں کی سرکوبی کیں ہیں۔

اس تصویر میں دکھانے والا وہ جھنڈا ہے جس کو 1947 میں پہلی مرتبہ انگلستان " لندن میں سفارت خانے کے باہر کا تاریخ ساز موقع " کی سرزمین پر لہرایا گیا ۔ مجھے تعجب اس بات کا ہے کہ وقت کتنی جلدی پلٹا کھاتا ہے اس دور میں اور آج بھی سرسبز پرچم تلے تابندہ،منور ،مبین تعلیمات و فکری تصورات لئے محبان وطن نے ہر محاز پر پلید سوچ رکھنے والوں کو تہی دست کیا ۔آخر میں رب کوں و مقاں سے دست دعا ہوں کہ میرے اس دھرتی اور پرچم ناموس رسالت کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔آمین ۔پاکستان پائندہ
 

inayatullah Mehsud
About the Author: inayatullah Mehsud Read More Articles by inayatullah Mehsud: 2 Articles with 1388 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.