یہ ایک بزرگ کا سچا واقعہ ہے جو اپنے جوان بیٹے کے ساتھ گاڑی میں کہیں جا رہے تھے کہ سگنل پر گاڑی رکی اور کچھ فقیر پیسے مانگنے آ گئے - ان بزرگ نے کچھ پیسے نکل کر فقیروں کو دئیے - اس پر ان کے بیٹے نے کہا، " ابّا جان ان میں سے اکثر مستحق نہیں ہوتے- " یعنی بیٹے کا مطلب تھا ان کو پیسے نہ دئیے جائیں - اس پر بزرگ نے کہا، "ہم کون سے مستحق ہیں جو الله تعالیٰ نے ہمیں اتنی ساری نعمتیں عطا کی ہوئی ہیں؟-" اس واقعہ سے یہ پتا چلتا ہے کے جتنا ہو سکے ہمیں دوسروں کی حسب اسطاعت مدد کرنی چاہئیے - اس سلسلے میں شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں "تو الله کی راہ میں مستحق کو بھی دے اور اسے بھی دے جو مستحق نہیں- الله تجھے وہ دے گا جس کا تو مستحق ہے اور وہ بھی دے گا جس کا تو مستحق نہیں
|