علم‘ وراثت ِ نبوت

مصر میں دو امیر زادے تھے، ایک نے علم سیکھا اور دوسرے نے دولت کمائی حتیٰ کہ مصر کا بادشاہ بن گیا۔
پھر کیا ہوا کہ بادشاہ ‘ عالم کو حقارت سے دیکھ کر کہا کرتا تھا کہ دیکھو اس نے علم سیکھنے میں وقت ضائع کیا اور آج نانِ شبینہ کو محتاج ہے۔ ایک میں ہوں کہ دولت کے حصول کی کوشش کے سبب آج عزیز مصر بن چکا ہوں۔

عالم نے اس کی بات سن کر کہا: خدا کی نعمت کا شکر ادا کرنا مجھ پر زیادہ واجب ہے؛ کیوں کہ میں نے پیغمبروں کی میراث پائی ہے یعنی علم۔ اور تجھے فرعون وہامان کا ترکہ ملاہے یعنی دولت۔

پیارے بچوں!اُس عالم نے دراصل آقا علیہ السلام کی اس حدیث پاک کی طرف اشارہ کیا تھا : ’’علما‘پیغمبروں کے وارث ہوتے ہیںجن کی وراثت علم ہوتی ہے‘‘۔
اِنَّ العُلَمَائَ ہُمْ وَرَثَۃُ الأنْبِیَائِ وَرَّثُوا الْعِلْمَ
(صحیح بخاری: ۱؍۱۱۹)
Muhammad Saqib Raza Qadri
About the Author: Muhammad Saqib Raza Qadri Read More Articles by Muhammad Saqib Raza Qadri: 147 Articles with 440416 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.