صبح ایک نعمت سے کم نہیں ہےاس کا احساس تب ہوتا ہے جب وقت
سر سے گزر جاتا ہے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کو بیدار ہونے والے زندگی
سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
تم پر کس قدر گراں صبح کی بیداری ہے
ہم سے کب پیار ہے ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
اقبال
صبح جلدی بیدار ہونےکا اور صحت کا ایک گہرا تعلق ہے مشاہدے کی بات ہے صبح
جلدی بیدار ہونے والا دیر سے بیدار ہونے والے سے کافی زیادہ صحت مند ہوتا
ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اس میں زیادہ تر وہ
بیماریاں آتی ہے جو جان لیوا ہوتی ہے ۔اسی طرح رزق کے ملنے میں بھی صبح
جلدی بیدار ہونے کا بہت عمل دخل ہے جو شخص صبح سویرے بیدار ہوتا ہے وہ اللہ
تعالیٰ کی بہت سی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔اس کی مثال کسان ہے جو صبح
سویرے جاگتا ہے اور اپنی محنت سے فصل کی دیکھ بھال کرتا ہے جو انسانیت کے
لیے بہت فائدہ مند ہے ۔
صبح جلدی بیدار ہونے سے انسان کے کام بھی جلدی ختم ہو جاتے ہیں اور وہ رات
کی تکان سے مستثنیٰ ہو جاتا ہے اورایک اچھی نیند پوری کرتا ہے۔صبح بیداری
کا دماغ کی صحت کے ساتھ بھی گہرا تعلق ہے جو شخص صبح سویرے جاگتا ہے وہ
ذہنی طور پر پر سکون ہوتا ہے اور اپنے دن بھر کے کام تندہی اور چستی سے
کرتا ہے جس کے نتیجے میں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا ہے۔
موجودہ دور میں موبائل کسی فتنے سے کم نہیں جو شخص صبح سویرے جاگتا ہے وہ
رات کو بھی جلدی سو جاتا ہے اس کے برعکس وہ شخص جو صبح کو دیر سے بیدار
ہوتا ہے وہ رات کو بھی دیر سے سوتا ہے اور موبائل چلانے میں مصروف رہتا ہے
جو بہت سی برائیوں کا ذریعہ بھی ہے اور وقت کے ضیاع کا بھی۔اس کے علاوہ
موبائل کے دماغ کی صحت پر بھی اثرات ہوتے ہیں اس لیے رات کو جلدی سونا
چائیے اور صبح کو جلدی بیدار ہونا چاہئے۔
جو سو سو کر وقت یوں ہی گزارتے ہیں
وہ خرگوش کچھووں سے یوں ہی زک اٹھاتے ہیں
|