سام سنگ نوٹ 20 سیریز کے دو نئے فون، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ ائیر فون بڈز، دو ٹیبلٹ اور گلیکسی واچ تھری بھی نئے فیچرز کے ساتھ!

image
 
گزشتہ روز سام سنگ نے اپنے لائیو ایونٹ کے دوران گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 2 نئے فون متعارف کروا دیے ہیں- اس ایونٹ میں سام سنگ نے ائیر فون بڈز، دو ٹیبلٹ، گلیکسی واچ تھری اور زیڈ فولڈ 2 فون بھی متعارف کروائے- گلیکسی واچ 3 سرکلر ڈسپلے کی پیشکش کرتی ہے اور اس میں مزید ڈسپلے ڈیزائن تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں- اس کے علاوہ اپنے مطابق بھی ڈیزائن بناسکتے ہیں۔ ایونٹ میں متعارف کروائے گئے سام سنگ گلیکسی بڈز Mystic Bronze رنگ کے علاوہ Mystic White اور Mystic Black رنگ میں بھی دستیاب ہوں گے- سام سنگ کی جانب سے S7 ٹیب کے دو ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جن میں S7 ہے اور دوسرا S7 پلس- S7 کا اسکرین سائز 11 انچ ہے جبکہ S7 پلس کا اسکرین سائز 12.4 انچ رکھا گیا ہے-آپ ٹیب ایس 7 اور ایس 7 پلس پر بیک وقت تین ایپس چلا سکتے ہیں۔ اب مندرجہ ذیل میں ہم یہاں آپ کو تفصیل کے ساتھ گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے دونوں فون کے فیچرز بتانے جارہے ہیں جو جلد ہی پاکستان میں دستیاب بھی ہوں گے-
 
سام سنگ گلیکسی نوٹ 20
گزشتہ روز متعارف کروائے جانے والے فونز میں ایک گلیکسی نوٹ 20 ہے- اس اسمارٹ فون کا اسکرین سائز 6.7 انچ رکھا گیا ہے جبکہ ڈیزائن کے اعتبار سے اس کا پینل فلیٹ ہے-
 
اسمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری اور چارجنگ انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 20 کو 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری سے آراستہ کی ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت والا چارجر فراہم کیا جارہا ہے جو کہ صرف 30 منٹ 50 فیصد تک بیٹری چارج کر سکتا ہے-
 
یہ فون 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج اور 256 جی بی اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہوگا تاہم فائیو جی ماڈل صرف 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہی دستیاب ہوگا- واضح رہے کہ یہ فون فور جی ورژن میں بھی دستیاب ہوگا-
 
سام سنگ اپنے اس فون میں دو قسم کے طاقتور پروسیسر استعمال کرے گا ایک ایکسینوس 990 اور دوسرا اسنیپ ڈراگون 865- یورپ اور ایشیائی ممالک کے صارفین کو ایکسینوس 990 پراسیسر کے ساتھ فون فراہم کیا جائے گا جبکہ دیگر ممالک میں دستیاب فون اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر سے آراستہ ہوگا-
 
For Detail Specifications : Samsung Galaxy Note 20
 
image
 
سب سے آخر میں بات کرتے ہیں کیمرے کی جس کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتے ہے- اس فون کے بیک میں 3 کیمرے رکھے گئے ہیں- ان میں سے مین کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہے جو کہ 1.8 یو ایم پکسلز کی سہولت سے آراستہ ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 64 میگا پکسل سینسر سے آراستہ ہے جو کہ 8K کی ویڈیو کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے- بیک پر موجود تیسرا اور آخری کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے جو کہ وائیڈ اینگل کے ساتھ ہے-
 
گلیکسی نوٹ 20 کی 8 جی بی ریم اور 128 جی والے 4 جی ورژن کی قیمت پاکستان میں 1 لاکھ 68 ہزار روپے سے زائد ہے- فون کے لیے پری آرڈر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فون 28 اگست سے پاکستان میں دستیاب ہوگا-
 
سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا
گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا اسکرین سائز 6.9 انچ رکھا گیا ہے اور یہ ڈائنامک امولیڈ 2 ایکس ڈسپلے کے ساتھ ہے- اس فون کے ساتھ ایس پین بھی موجود ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایس پین کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو یہی محسوس ہوگا کہ جیسے وہ کسی کاغذ پر لکھ رہے ہیں-
 
ایس پین کو پہلے سے زیادہ معیاری اور جدید بنایا گیا ہے- یہ پین نیویگیشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- آپ اس پین سے ہوا میں بھی ڈرائنگ تخلیق کرسکتے ہیں -ایس پین سے لکھی گئی دستاویز کو ایم ایس آفس کے فارمیٹس میں بھی تبدیل کیا جاسکے گا-
 
اس سیٹ میں فنگر پرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر فراہم کیا گیا ہے جبکہ پراسیسر کے حوالے سے اس اسمارٹ فون کے لیے بھی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 20 والی پالیسی رکھی ہے- ایکسینوس 990 پراسیسر کے ساتھ یہ فون یورپ اور ایشیا کے ممالک کے صارفین کو فراہم کیا جائے گا جبکہ اسنیپ ڈریگن 865 پلس پراسیسر جو کہ ایک طاقتور پراسیسر ہے کے ساتھ دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا-
 
For Detail Specifications : Samsung Galaxy Note 20 Ultra
 
image
 
گلیکسی نوٹ 20 الٹرا میں 12 جی بی ریم ہوگی جبکہ یہ فون 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا- اس کے علاوہ فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ اور ڈیول سم کی سہولت بھی موجود ہوگی-
 
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہوگی جبکہ اس کے ساتھ مہیا کیا جانے والا چارجر بھی 25 واٹ کا ہی ہوگا جو کہ فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ فون 15 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہوگی-
 
اس فون میں بھی بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں لیکن یہ کیمرے انتہائی طاقتور اور جدید ہیں- مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے جو کہ پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکے گا- تیسرا کیمرا 12 میگا پکسل لیکن الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ ہے- فون کے فرنٹ پر 10 میگا پکسل کا کیمرہ فراہم کیا گیا ہے اور یہ پنج ہول ڈیزائن کے ساتھ ہے-
 
گلیکسی نوٹ 20 الٹرا بھی فور جی اور فائیو جی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہوگا-
 
گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کی12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریح والے ورژن کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد ہے- فون کے لیے پری آرڈر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فون 28 اگست سے پاکستان میں دستیاب ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: