کشمیر نے آزاد ہونا ہی ہے

کشمیر اب آزاد ہو گا ، انشااللہ تعالیٰ ، زمین پر اب کوئی طاقت موجود نہیں ، جو کشمیر کی آزادی روک سکے ۔ ۔ ۔ پاک ، چین ورلڈ آرڈر جاری ، نیو ورلڈ آرڈر ، ڈیل آف دی سنچری پلان وڑ گیا ۔

جنرل راحیل شریف کے دور میں فیصلہ ہو چکا تھا کہ پاکستان اب امریکن کیمپ سے نکل کر مکمل چینی کیمپ میں چلا جاۓ گا ۔ ۔ ۔
عملی طور پر ٹرائیکا کی گیم سمجھ آ چکی تھی ، امریکہ کا پتہ کاٹ دیا گیا ، امریکہ آج تک پاکستان میں اہم عہدوں پر بیٹھے چند پٹھووُں کے ذریعے پروپیگنڈہ کروا رہا ہے ، موجودہ حالات سے صرف امریکہ پاکستان کو نکال سکتا ہے ۔
یہ معیشتوں کی جنگ ہے ، ٹرائیکا کا دوست بنکر ، پاکستان میں دہشت گردی کروانا ، افغانستان ، ایران کی سر زمین پاکستان کے خلاف پراکسی کیلئے استعمال کرنا ، اپنے پٹھو بٹھا کر انکو قرض پر قرض دینا ، تاکہ پاکستان کو مقروض کیا جا سکے ، اسلامی بم ختم کیا جائے ، ایک لمبی فہرست ہے ، امریکہ کی غداری کی ، ، ، یہ سب کچھ اور سی پیک ، گوادر کیخلاف ٹرائیکا کا اتحاد ، پاکستان ، چین کو قریب سے قریب لاتا رہا ، ، ، وقت نے آج ثابت کر دیا پاکستان کے بدترین دشمن یہی تین ممالک ہیں ۔ آج پاکستان ، چین ملٹری و سول سطح پر ایک ہو چکے ہیں ، پاکستان تعین کر چکا ہے کہ وہ کس کیساتھ کھڑا ہے ، باقی ٹرائیکا کا پروپیگنڈہ ہے ۔
چین نے پاکستان کیساتھ جو دوستی نبھائی ہے اسکی مثال نہیں ملتی ، کوئی شک نہیں ، پاک ، چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ۔ ۔ ۔
موجودہ فساد کا آغاز ہوا ، جب بھارت کو افغانستان میں سٹیک ہولڈر نہیں مانا گیا ، افغانستان سے باہر ہونے کے بعد بھارت نے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کو اپنے علاقے دکھائے نقشے میں ، یہاں کے موسم اور علاقائی خبریں نشر کرنا شروع کر دیں ۔ ۔ ۔ اکسائ چن کا علاقہ بھی بھارت کا حصہ شو کروا دیا ۔ ۔ ۔
اصل وجہ یہ تھی کہ بھارت ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان پر قبضہ کر کے سرحد افغانستان کیساتھ جوڑ کر افغانی ہمسایہ ، سٹیک ہولڈر بننا چاہ رہا تھا ۔ ٹرائیکا کا گیم پلان تھا کہ سی پیک ، پاکستان میں ڈیمز کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ، جسکے لئے امریکہ ، اسرائیل ، بھارت کو استعمال کر رہے تھے ۔ دنیا کی توجہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے کالے کرتوتوں سے ہٹانا چاہ رہا تھا ۔
بھارت آج دنیا میں ایک متنازع ملک بن چکا ہے ، پہلے چین نے نقشہ دیا ، پھر نیپال نے ، اب پاکستان نے ، بھوٹان ، بنگلہ دیش بھی نقشے جاری کرنے جا رہے ہیں ، آخر میں چین اصل نقشہ جاری کرے گا ۔ ۔ ۔ یہ بھارت کیخلاف عالمی سطح پر ایک کلیم داخل ہو چکا ۔ ۔ ۔
جب سب ممالک اپنا اپنا آفیشل نقشہ دے دیں گے ، یونائیٹڈ نیشنز کو کہ دیا جاۓ گا آپ ایک لمبے عرصے سے ہمارے مسائل حل نہیں کر سکے ، اب ہم فوجی طاقت سے اپنے اپنے علاقے بھارت سے واپس لیں گے ۔ ۔ ۔ سب ممالک ملکر ایک الائینس بنا کر بھارت پر چڑھائی کر دیں گے ۔
جو کچھ ہو رہا ہے یہ چین ، پاکستان ، ترکی ، روس گریٹ گیم ہے ۔ ۔ ۔ وڑ گیا ، ڈیل آف دی سنچری ، نیو ورلڈ آرڈر ۔ ۔ ۔
یہ نیا نقشہ چین ، پاکستان کی مکمل رضامندی سے بنا ہے ، باہم اشتراک سے بنا ہے ۔ ۔ ۔ دفاعی ، ترقیاتی زبردست پارٹنرز ہیں ، ملکر سب کچھ کر رہے ہیں ، لداخ کا فیصلہ ہوتے ہی یا جو جو علاقے چین لینا چاہ رہا ہے ، وہ لیتے ہی معاملات پہلے سے طے ہیں ، بارڈر کہاں تک ہوگا ، پاکستان ، چین کا ۔
موجودہ نقشہ کشمیر بنے گا پاکستان کی عملی تصویر ہے ۔ ۔ ۔
بھارت کو مودی ، ہندتوا ایجنڈا مروا گیا ۔ مجھے اب کوئی شک نہیں رہا ، بھارت ہر صورت ٹوٹے گا ۔
کل ہی طیب اردگان فون پر پاکستانی وزیر اعظم کو کشمیر پر اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروا چکے ہیں ، فلسطین ، کشمیر پر مضبوط ترین اسٹینڈ لیا جائے گا ، 5 اگست سے پہلے ترکی کا پاکستان سے ٹیلیفونک رابطہ غیر معمولی اقدام تصور کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی میڈیا کیمطابق ترکی ، پاکستان ، چین ٹرائ لیٹرل الائینس تشکیل دے رہے ہیں ۔
ہر طرح خیر انشااللہ تعالیٰ ۔ ۔ ۔ پاکستانی افواج و گمنام ہیروز ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
اللہ ظلم کو معاف نہیں کرتا اس لیے ہر ظالم جو معصوم مسلمانوں کی نسل کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ہر ظلم کرنے والے کی پکڑ قریب ہے۔۔۔
 

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 179415 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.