کوٹ رادھا کشن میں عید پر مثالی انتظامات ۔۔۔ ویلڈن انتظامیہ

عید الاضحی ٰقریب آتے ہی شہر کوٹ رادھاکشن کے گلی کوچوں ،بازاروں میں خاصی گہما گہمی نظر آئی۔شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔لوگ عید الاضحی ٰ جیسے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بہت زیادہ پرجوش نظر آئے۔بازاروں،مارکیٹوں میں بھی عید خریداری کے سلسلے میں بہت زیادہ رش تھا۔اس کے ساتھ ساتھ شہر میں قائم مویشی منڈی کی رونقیں بھی دیکھنے والی تھی۔خوبصو رت،سجی ہوئی ،تمام تر سہولیات سے مزین ہمراہ بہترین سکیورٹی ،مناسب پارکنگ کے ساتھ صاف ستھری مویشی منڈی تحصیل و میونسپل انتظامیہ کی محنت اور کوشش کاجیتا جاگتااور منہ بولتا ثبوت تھی۔ہر لحاظ سے مثالی مویشی منڈی اور انتظام و انصرام بہترین ،لائق تحسین ۔بہت دیر کے بعد عوامی امنگوں اور خواہشوں کے عین مطابق ،عوامی تمناؤں اور خواہشوں کی صحیح ترجمانی کرتی ہوئی۔ایک ایک انتظامیہ فرد پُرجوش ،کام میں جتھا ہوا قومی ،ملی اور مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کرتا پایا گیاجو کہ ایک سراہے جانے والا عمل اور لائق تحسین اقدام ہے۔عید سے ایک ہفتہ قبل اور عید کے تینوں ایام صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل و میونسپل انتظامیہ مسلسل متحرک رہی۔اے سی نازیہ موہل کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں عید کے حوالے سے SOPs کے ساتھ مکمل تیاری اور مثالی انتظامات دیکھنے میں نظر آئے۔SOPsپر عملدرآمد کے لیے بازاروں ،مارکیٹوں،پبلک مقامات پر عوامی آگاہی کے لیے حفاظتی نقطہ نظر سے احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف تحاریرپر مشتمل تنبیہی احکامات فلیکس کی شکل میں آویزاں نظر آئے۔انتظامیہ کی طرف سےSOPsپر عملدرآمدکروانے کے حوالے سے مویشی منڈی اور مختلف مقامات پربذریعہ آلاوڈاسپیکر بار بارSOPs پر عملدرآمد کیا جائے کے اعلانات ہوتے رہے۔اِس کے علاوہ ACنازیہ موہل نے ہمراہ COجواد الحسن گوندل و ٹیم تحصیل کوٹ رادھاکشن میں گھر گھر جاکرعوام میں جانوروں کی الائشوں اور فضلے کے لیے بیگز تقسیم کیے اورکرونا کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔انہوں نے بیگزز تقسیم کے وقت شہریوں سے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی مدد مانگتے ہوئے شہریوں کو انتظامیہ کے وضع کردہ اصولوں پر عملدرآمدکرنے کو کہااوراس پر چلنے پربھرپور زور دیا۔ عوامی شکایات کے لیے کنڑول روم بنایا ،جہاں عوامی شکایات ،صفائی ستھرائی اور الائشوں کی شکایات کو درج کروایا جاسکے۔عید کیمپ اورویسٹ کولیکشن سنٹر،ڈمپنگ سنٹربنائے ۔کوڑاکرکٹ ،الائشوں اورفضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹرالیاں،لوڈرز رکشہ،کرینز جیسی بھاری مشینری کابھی استعمال کیا۔شہراور اس کے مضافات کو عید سے قبل اور عید کے دنوں میں صاف ستھرا رکھنے کے لیے تحصیل و میونسپل انتظامیہ کا بڑا اہم رول رہاہے۔AC نازیہ موہل اور COجوادالحسن گوندل ہمراہ اپنی ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے پیش نظربہترین اور مثالی عید انتظامات کے لیے مسلسل صبح و شام متحرک رہے۔لوگوں کو بہم فائدہ پہنچانے کے لیے دن رات ایک کیے رکھا ۔اپنے دکھ سکھ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کے لیے ہر دم چوکس و تیار نظر آئے۔شہریوں کی ایک کال پر کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے اُن کی تکالیف و پریشانی کافوری ازالہ کرتے نظر آئے۔شہر میں موجودجانوروں کی الائشوں اور فضلے کو بلا تاخیر فوری اٹھاتے اورماحول دوست جدید سائنٹیفک طریقے سے تلف کرتے نظر آئے۔عید سے پہلے اور عید کے ایام میںAC نازیہ موہل عوامی خدمت خلق کے جذبے سے سرشارعید کیمپ ،ویسٹ کولیکشن سنٹر اور ڈمپنگ پوائینٹ کا باربار دورہ کرتی اور جاری سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیتی نظر آئی ۔تحصیل کوٹ رادھاکشن کی تاریخ میں پہلی بار خاطر خواہ حد تک بہترین اور مثالی صفائی دیکھنے کو ملی۔ACنازیہ موہل کی سرپرستی میں میونسپل کمیٹی COجواد الحسن گوندل ،سینٹری انسپکٹرایم امین ،سینٹری سپروائزرایم اکرام،بلال ارشد ،ہیڈکلرک ملک حبیب ،انفورسمنٹ آفیسر حاجی محمد انصاری سمیت عملہ کے تمام افرادنے تجاوزات میں خاصی حدتک کمی لاکراورصحت و صفائی کی صورتحال کوبہتر بناکر عید کے دنوں میں اُجلا ،چمکتااور صاف ستھرا شہر دے کر اپنی بے مثال کارکردگی کے ذریعے اہل کوٹ رادھاکشن کے باوفا اور باشعورشہریوں کے دل حقیقی معنوں میں جیت لیے ہیں اور وہ AC نازیہ موہل ،CO جوادالحسن گوندل اور اُن کی پوری ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمن نظر آتے ہیں۔ شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بہت سی اہم باوقار اور بااثر شخصیات نے بھی اپنے فیس بک ،وٹس اپ پیغامات میں انتظامیہ کی کارکردگی کو بے حد سراہاہے اوراِس پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیاہے۔شہر کی صفائی ستھرائی کی بہترین اورمثالی صورتحال پر بہت سی سیاسی ،سماجی ،صحافتی ،کاروباری شخصیات کا یہ بھی کہناہے کہ ACنازیہ موہل اور CO جواد الحسن گوندل نے جو کہاوہ سچ کر دکھایا ہے جس پر وہ اورتحصیل و میونسپل انتظامیہ کا ایک ایک فردبطور شکریہ اور مبارکباد کے ،خراج تحسین پیش کیے جانے کے قابل ہیں۔

 

A R Tariq
About the Author: A R Tariq Read More Articles by A R Tariq: 65 Articles with 47374 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.