بلوچستان میں آبشاروں کی وادی چارو ماچھی

چارو ماچھی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع آبشاروں کی وادی ہے۔ یہ خضدار سے شہداد کوٹ کی جانب جانے والی قومی شاہ راہ سے 80 کلو میٹر دور ہے۔
 
image
اس وادی کا پہاڑی سلسلہ اور خوبصورت آبشار سیاحت کے لیے بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے لیکن ان آبشاروں تک پہنچنے کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔
 
image
آبشاروں سے بہہ کر پہاڑیوں کی آغوش میں پہنچنے والا پانی ٹھنڈا ہونے کے سبب پکنک پر آنے والے افراد کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔ بیشتر افراد اس پانی میں تیرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
image
یہاں کھجور و دیگر اقسام کے درخت بڑی تعداد میں موجود ہیں جب کہ یہاں اگنے والا سبزہ بھی ماحول کو دلکش بنائے ہوئے ہے۔ پانی، درخت اور سبزے نے اس مقام کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔
 
image
سنگلاخ درختوں کی کوکھ سے پھوٹتا پانی اسے سیاحتی مرکز کا درج دیتا ہے۔
 
image
سنگلاخ درختوں کی کوکھ سے پھوٹتا پانی اسے سیاحتی مرکز کا درج دیتا ہے۔
 
image
آبشار میں جھلملاتے پانی کا منظر دیکھنے والی آنکھوں کے لیے دلکشی کا سبب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بلوچستان آنے والے سیاحوں نے اگر چارو ماچھی نہیں دیکھا تو کچھ بھی نہیں دیکھا۔
 
image
جو لوگ آبشار کے بہتے پانی میں کسی سبب نہا نہیں سکتے وہ بھی کم از کم اس کے ٹھنڈے پانی سے منہ ہاتھ اور پیر ضرور دھوتے ہیں۔ تازگی کے لیے یہاں کا ٹھنڈا پانی اور پرسکون ماحول قدرت کا عطیہ ہے۔
 
image
یہاں آنے والے سیاح کہتے ہیں کہ ایسے منظر واقعی کبھی کبھی نایاب معلوم ہوتے ہیں۔
 
Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE: