جنت میں جانے کا راستہ

میرا تعارف
میرا نام عمران احمد ہے اور میں ساہیوال پاکستان کا رہنے والا ہوں اور اس وقت سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہوں آج میں پہلی بار لکھ رہا ہوں امید کرتا ہوں آپ سب کو میری تحریر پسند آئے گی مجھے آپنی راتے سے اگاہ کیجیے گا شکریہ

جنت میں جانے کا راستہ

ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ بابا جی ایسا کون سا کام کرنا چاہیے کہ انسان جنت میں چلا جائے تو اس کے جواب میں اس بزرگ نے بتایا کہ جنت میں جانے کے بہت سے راستے ہیں جن پر چل کر ہم جنت تک پہنچ سکتے ہیں مشال کے طور پر اگر آپ نے لاہور سے اسلام آباد جانا ہو اور آپ کسی سے راستہ پوچھو تو آپ کی کوشش یہ ہی ہو گی کہ سب سے شارٹ راستے سے جائیں جس پر ٹریفک بھی کم ہو اور آپ جلدی اسلام آباد پہنچ جائیں بلکل اسی طرح جنت میں جانے کے لیے بہت سے راستے ہیں ١ نماز یہ بھی ایک روڈ ہے جو جنت تک جاتا ہے مگر اس پر بہت رش ہوتا ہے کیوں کے بہت لوگ پانچ وقت کی نماز پڑتے ہیں۔٢ روزہ یہ بھی ایک روڈ ہے جو جنت تک جاتا ہے مگر اس پر بھی بہت رش ہوتا ہے اسی طرح حج بھی ایک روڈ ہے اس پر چل کر بھی جنت میں جایا جا سکتا ہے مگر ایک اور روڈ بھی ہے جو جاتا تو جنت میں ہی ہے مگر اس پر ٹریفک بلکل نہ ہونے کے برابر ہے اور اس روڈ کا نام ہے ( خدمت خلق ) یعنی انسانیت کی خدمت کرنے سے بھی آپ جنت میں جا سکتے ہیں مگر اس روڈ پر کوئی نہیں چلتا میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم کو اس روڈ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آخر میں اس شعر پر اپنی بات کو ختم کروں گا

چڑتی رہیں مزار پر چادریں تو بے شمار
باہر جو اک فقیر تھا وہ سردی سے مر گیا۔

 

Imran Ahmed
About the Author: Imran Ahmed Read More Articles by Imran Ahmed: 2 Articles with 3964 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.