سورۃ جمعہ
یوں تو ہر دن ہی مبارک ہے ۔لیکن جب بات جمعہ کے دن کی بات ہوتی ہے تو ایک
دم کئی فضائل و برکات دل و دماغ پر گردش کرتے ہیں ۔
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا :
’’جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور جلدی (مسجد) میں حاضر ہوا اور امام کے قریب
ہو کر خاموشی کے ساتھ غور سے خطبہ سنا تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے ایک سال
کے روزوں اور قیام کا ثواب ہے۔‘‘
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الجمع،، باب ما جاء فی فضل الغسل يوم الجمع،
1 : 505، رقم : 496)
قارئین:آئیے ہم سورۃ جمعہ کے بارے میں بھی جانتے ہیں ۔
سورئہ جمعہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ الجمعۃ،
۴/۲۶۴) اس سورت میں 2 رکوع، 11 آیتیں ہیں ۔
وجہ تسمیہ :
سات دنوں میں سے ایک دن کا نام جمعہ ہے اور اس دن سورج ڈھلنے کے بعد جو نما
زادا کی جاتی ہے اسے نمازِ جمعہ کہتے ہیں ۔اس سورت کی آیت نمبر9میں لفظ ’’اَلْجُمُعَةِ‘‘
موجود ہے، اسی مناسبت سے اس سورت کانام ’’سُوْرَۃُ الْجُمُعَہْ‘‘ رکھاگیاہے
۔
سورۂ جمعہ سے متعلق2 اَحادیث:
(1) …حضرت عبد اللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے
ہیں :حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جمعہ
کی نماز میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت فرماتے تھے۔
( مسلم، کتاب الجمعۃ، باب ما یقرأ فی یوم الجمعۃ، ص۴۳۵، الحدیث: ۶۴(۸۷۹))
قارئین :آئیے ذرا ہم یہ جانتے ہیں کہ اس سورۃ میں کس قسم کا خطاب موجود ہے
اور ہمارے لیے اس میں کیا پیغام ہے ۔
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ ا س میں نمازِ جمعہ کے اَحکام بیان فرمائے
گئے ہیں ،نیز اس سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ،
() …اس سورت کی ابتداء میں اللّٰہ تعالیٰ کی تسبیح اور تقدیس بیان کی گئی
اورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت
و شان اور ان کے اوصاف بیان فرمائے گئے ۔
() …یہ بتایاگیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا اپنی مخلوق پر یہ بڑا فضل ہے کہ اُس
نے اُن کی ہدایت کیلئے اپنے حبیب محمد مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مبعوث فرمایا۔
() …تورات کے احکام پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یہودیوں کی مذمت کی گئی اور
یہودیوں سے کہا گیا کہ اگر وہ اللّٰہ تعالیٰ کے دوست ہیں تو ذرا موت کی
تمنا کریں ۔نیز یہ بتایا گیا کہ وہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے اور
یہودی جس موت سے بھاگتے ہیں وہ بہر صورت انہیں آ کر رہے گی۔
() …سورت کے آخر میں نمازِ جمعہ کے اَحکام بیان فرمائے گئے ہیں ۔
سبحان اللہ !!جی قارئین ۔ہے نا کام کی معلومات ۔تو پھر ایسی ہی کام کی
معلومات کے لیے رہے ہمارے ساتھ ۔کیوں کہ ہم شعور و آگاہی کے مشن پر قائم
ہیں۔قارئین اسلامک ریسرچ سنٹر کے قیام اور غریب و نادار فیملیز کے بچوں کی
معیاری تعلیم و تربیت کے لیے ادارے کے قیام میں ہمارے دست راست بنیں ۔جب تک
یہ ادارہ فروغ علم میں کوشاں رہے گاآپ کے لیے نیکیوں کا سلسلہ جاری و ساری
رہے گا۔تو پھر آگے بڑھیے اور اپنے حصہ ملائیے ۔ |