نشے کے زندگی پر اثرات

عوام کو نشے کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانا

مکرمی!آپ کے اخبار کے توسط عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ نشہ زندگی کو برباد کر دیتا یے۔نشہ آور اشیاء موت کا باعث بنتی ہیں۔نشہ کرنے والوں سے نہ صرف ان کا گھر اور معاشرہ تنگ ہوتا یے بلکہ ایسے افرادخود بھی اپنی زندگی سے تنگ ہوتے ہیں۔نشہ آور افراد اپنے زہر کفالت لوگوں کی ضروریات کو پورا نہ کر پانے کی وجہ سے بلآخر خودکشی کا راستہ اپناتے ہیں۔تمباکو نوشی منہ کا کینسر،پھپھڑوں کا سرطان،دمہ کی بیماری اور شراب نوشی سے انسان طرح طرح کی جسمانی اور روحانی بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح نشہ پیسوں کے ساتھ ساتھ رندگی میں بھی کمی واقع کرتا ہے۔یہ برائی جہالت کو فروغ دیتے ہوئے انسانی نسلوں کو تباہ وبرباد کر دیتی ہے۔ اکثر لوگ خوشی کی پارٹیوں میں نشے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ اور ان کی اسی منفی سرگرمی کی وجہ ان پڑھ عوام نشےکو اچھا فہل سمجھ کر اس میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔پاکستان بحثیت مسلم ملک ہونے کے ناتے حکومت پاکستان کو چاہیےکہ نشے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ نشہ آور اشیاء کو فروخت کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں۔جو بھی لوگ نشے میں مبتلاء ہیں میری ان سے درخواست ہے کہ نشے کو ترک کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اسی میں ان کی اپنی اور پورے ملک کے عوام کی خوشحالی ہے۔
"نشے سے انکار،زندگی سے پیار"

Umar sharif
About the Author: Umar sharif Read More Articles by Umar sharif: 4 Articles with 4699 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.