حقیقت میں کون کیا ہے ؟

دَستک ہوتی ہے ،ٹھک ٹھک !!!
آواز آتی ہے :
"کوئ اے اللّه دی راہ تے دین والا "
اندر بیٹھے یعقوب تیوری چڑھاتا ہے اور سوچتا ہے کہ آج کل تو اچھے خاصے نوجوانوں نے مانگنے کو پیشہ بنا لیا ہے۔
عجب غصہ کی حالت میں دروازہ کھولتا ہے لیکن جیسے ہی دروازہ کھولتا ہے، دیکھتا ہے تو کوئ فقیر عجیب حالت میں دستِ سوال ہے ! ہاتھ میں کٹورے کی بجاۓ جاۓ نماز ہے !
فقیر کا انداز اسکے جسم میں ایک ایسی بجلی برپا کر دیتا ہے جو اسکی آتش مزاجی کو دھیما کر دیتی ہے اسکا جسم لرز کر رہ جاتا ہے اور آنکھیں حیرت زدہ!
دیکھتا ہے، ایک درویش جنہوں نے صاف سفید لباس زیب تن کیا ہے، نورانی شکل ہے، آنکھیں نیچی ہیں اور ہاتھ میں جاۓ نماز ہے ، اُسکے دروازے کے آگے بیٹھے ہوۓ ہیں اور اب کی بار جو سوال وہ کرتے ہیں اُسنے اُسکے جسم کے ہر ایک حصے میں اک طلسم برپا کر دیا ۔
آواز بلند ہوتی ہے :
کوئ ہے جو دلی سکون کا سودا کرنا چاہتا ہے ؟؟
کوئ ہے جو دل کے غُبار کو دھونا چاہتا ہے؟
کوئ ہے جِسے خلقِ خدا سے عشق ہو؟
کوئ ہے جو ،عشق کی سر فرازی میں کُوچ کرنا چاہتا ہو؟
تو یعقوب بولتا ہے بابا جی میں ہاں !میں ہاں !
درویش اُسکی طرف دیکھتے ہیں اُس سے پوچھتے ہیں تمہارے مزاج میں تبدیلی کیسی؟ ابھی تو تم مجھے ڈانٹنے کے خیال سے اُٹھے تھے ،اب کیا ہوا ؟ اِرادہ بدل لیا ہے ،کیا؟
یعقوب ہکا بکا رہ جاتا ہے ؟ پسینے میں شرابور ہو جاتا ہے ! سوچتا ہے ، انہیں کیسا پتا چلا ؟
ابھی یہ سوچ ہی رہا ہوتا ہے تو درویش کے لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے وہ کہتے ہیں :

حالتیں گمانوں کو بدل دیتی ہیں!
صورتیں انسانوں کو طلب دیتی ہیں ،
حقیقت میں کون کیا ہے ؟
یہ سوچیں انسانوں کو ضَرب دیتی ہیں !

درویش اُسکے ہاتھوں میں جاۓ نماز تھما کر اللّه ہُو کی صدا لگاتے ہوۓ چلے جاتے ہیں !

Sadia Ijaz Hussain
About the Author: Sadia Ijaz Hussain Read More Articles by Sadia Ijaz Hussain: 21 Articles with 26645 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.