اسلامی جمہوریہ پاکستان - صرف مردوں کا ملک

میں ایک بیس سالہ لڑکی ہوں جو ' اسلامی جمہوریہ پاکستان' میں رہتی ہے. یہاں اقدار کا بہت ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے. پہلے پہل تو میں بھی انھی اقدار کو حتمی جانتی تھی لیکن ہر گزرتا دن ایک نیا واقعہ سامنے لاتا ہے اور میں ان اقدار پر مزید شک کرنے لگتی ہوں. یہاں غیرت غیرت کے نعرے لگتے ہیں اور انھی نعروں کی بدولت مردان میں چھوٹی چھوٹی بچیوں پر اس نیت سے بڑے بڑے برقعے لازم قرار دیے جاتے ہیں تاکہ ریپ سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ ان غیرت مندوں کے نزدیک عورت پر ہونے والی ہر زیادتی کی ذمہ دار خود عورت ہے. پھر بوڑھی اور قبر میں پڑی مردہ عورتوں کے بےآبرو کیے جانے کی خبریں آتی ہیں تو ان کو بھی نظرانداز کیا جاتا ہے. آج ایک بند گاڑی میں سفر کرتی ماں کو اسکے بچوں کے سامنے روندا گیا ہے، کل کو نہ جانے کیا اور سننے کو ملنے والا ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں کو صرف بغیر تحقیق کے توہینِ مذہب پر بھڑکنے کی عادت ہے. انسانی حقوق کیا ہوتے ہیں؟ انسانی آبرو کیا ہے بلکہ انسان ہونا کیا ہے؟ یہ لوگ نہیں جانتے! ایسے واقعات سامنے آتے ہیں تو میں یہ سوچنے لگتی ہوں کہ اگر قبر بھی غیر محفوظ ہے تو مرتے ہوئے جلا دیے جانے کی وصیت کر دوں کیونکہ یہاں درندے بستے ہیں!

 

Muqadas Majeed
About the Author: Muqadas Majeed Read More Articles by Muqadas Majeed: 17 Articles with 12242 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.