ایم ۔15 ہزارہ موٹر وے کی خوبصورت تصاویر اور چند دلچسپ حقائق

image
 
سیاحت کے شوقین افراد کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقامات کی سیر کرلیں- لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے نہ صرف بہترین سڑکیں تعمیر کی جائیں بلکہ مختصر راستے بھی تلاش کیے جائیں-
 
اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ہزارہ موٹر وے کا قیام عمل میں آیا جس نے سیاحوں کے کئی گھنٹوں کے طویل سفر کو صرف چند گھنٹوں میں تبدیل کردیا ہے اور ساتھ سیاحتی مقام تک کا سفر انتہائی دلچسپ بھی بنا دیا ہے-
 
 
image
 
ہزارہ موٹر وے جسے ایم 15 موٹر وے بھی کہا جاتا ہے 180 کلومیٹر طویل ہے اور ایک انتہائی خوبصورت موٹر وے ہے- یہ موٹر وے صوبہ پنجاب کے علاقے حسن ابدال کے نزدیک واقع برہان انٹرچینج سے منسلک ہے اور صوبہ سرحد میں ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام اور تھاکوٹ کے ساتھ جوڑتی ہے۔
 
image
 
ہزارہ موٹر وے دراصل ین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم ترین حصہ ہے اور اس منصوبے کا افتتاح 27 دسمبر 2017 کو ہوا تھا- سیاحت کے علاوہ موٹروے ایک اہم تجارتی راستے کی حیثیت سے بھی کام کرے گی اور چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے گی-
 
image
 
اس موٹر وے کا آغاز حویلیاں سے ہوتا ہے اور یہ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شنکیاری سے گزرتی ہوئی تھاکوٹ پر اختتام پذیر ہوتی ہے-
 
image
 
انتہائی خوبصورت نظاروں کی حامل اس موٹر وے سے سفر کے دوران 5 سرنگیں بھی آتی ہیں- 2 سرنگیں ایبٹ آباد کے علاقے میں جبکہ 3 بٹل، کامونگ اور مانسہرہ کے علاقوں میں واقع ہیں-
 
image
 
اس موٹر وے کے قیام کی بدولت اسلام آباد سے تھاکوٹ تک کا سفر 8 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 3 گھنٹے کا رہ گیا ہے- اس راستے پر 9 فلائی اوورز اور 47 پل بھی تعمیر کیے گئے ہیں جو سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتے ہیں-
 
image
 
سیاح اس موٹر وے سے سفر کرتے ہوئے نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ اردگرد کے سحر انگیز قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں بلند و بالا پہاڑ٬ دریا اور ہریالی شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: