بنگل بنگل: مغربی آسٹریلیا کا چونکا دینے والا پہاڑی سلسلہ، ماہرین بھی حیران

image
 
بنگل بنگل (Bungle Bungle) نامی پہاڑی سلسلہ مغربی آسٹریلیا میں Purnululu نامی نیشنل پارک میں واقع ہے اور دنیا کا ایک انتہائی دلچسپ مقام تصور کیا جاتا ہے-
 
تاحال ماہرِ ارضیات یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ یہ منفرد شکل کی پہاڑیاں وجود میں کیسے آئیں-
 
یہ پہاڑیاں گھاس سے ڈھکی زمین سے 300 میٹر بلند ہیں جبکہ ان کی شکل گنبد کی مانند ہے جن کا رنگ نارنجی اور کالا ہے-
 
image
 
ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ پہاڑیاں 360 ملین سال قبل اس وقت وجود میں آئیں جب یہاں ریت اور بجری بڑی مقدار میں جمع ہوگئی- شمال مشرق سے بہتے دریاؤں کے ذریعہ یہ ریت یہاں تک پہنچی۔
 
خشک موسم کے دوران ان پہاڑیوں کی رنگت ہلکے بھورے رنگ کی ہوجاتی ہے جبکہ بارش کے بعد یہی پہاڑ کالے رنگ کے دکھائی دینے لگتے ہیں-
 
ہزاروں سال سے اس مقام کے رہائشی ان پہاڑوں کو اپنی ثقافت کا اہم ترین حصہ تصور کرتے ہیں- 1983 میں میڈیا نے بڑے پیمانے پر تشہیر کر کر کے ان پہاڑوں کو باقی دنیا کے سامنے پیش کیا-
 
image
 
اس سے قبل اس مقام کے بارے میں صرف آبائی لوگ اور پائلٹس ہی جانتے تھے- 1987 میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ یہ ایک دلچسپ مقام ہے اس لیے اسے سیاحتی مقام کا درجہ دیا جانا چاہیے-
 
جس کے بعد ان پہاڑوں اور ان کے اردگرد کے علاقے کو نیشنل پارک قرار دے دیا گیا- سال 2003 میں اس نیشنل پارک کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: