|
|
اگر آپ اپنی چھٹیاں صاف اور شفاف پانی بنے
ایسے وِلا پر گزارنے کے خواہشمند ہیں جو بانسوں پر قائم ہوں تو مالدیپ کے
جزائر آپ کے لیے بہترین مقام ہے- یہ ولاز پانی پر قائم بنگلے کہلاتے ہیں
اور دنیا کے سب سے پرتعیش اور انوکھے واٹر ولا ریزورٹس ہیں- |
|
Viceroy
Maldives Resort |
مالدیپ میں واقع اس ریزورٹ کا افتتاح سال
2012 میں ہوا- یہ ریزورٹ اپنے بہترین خدمات کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت
رکھتا ہے- اس ریزورٹ پر 32 وِلا ( villas ) بنائے گئے ہیں- اور ہر وِلا میں
سوئمنگ پول کی سہولت بھی موجود ہے- ان وِلاز میں مجموعی طور پر 61 کمرے اور
5 ریسٹورنٹ قائم ہیں- اس ریزورٹ کی سب سے قابلِ ذکر خاصیت یہاں موجود رائل
وِلا ہے جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پانی پر قائم وِلا ہونے کا اعزاز حاصل
ہے- اس وِلا میں 3 کمرے کئی پول اور جکوزی بھی بنے ہوئے ہیں- یہاں کا ایک
رات کا کرایہ کم سے کم 900 ڈالر ہے- |
|
|
Velassaru
Maldives Resort |
ایک چھوٹے سے جزیرے پر یہ ایک انتہائی
پرسکون مقام ہے جہاں تک آپ باآسانی ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد اسپیڈ بوٹ کے
ذریعے پہنچ سکتے ہیں- اس ریزورٹ پر 45 واٹر وِلاز قائم ہیں جن کے سائز بہت
بڑے بڑے ہیں- لہٰذا یہ ان لوگوں کے لیے بہترین مقام ہے جو کھلی جگہ چاہتے
ہیں- ان وِلا کے ہر کمرے میں کافی مشین اور ہوم تھیٹر کی سہولت موجود ہے جو
اسے ایک فور اسٹار ہوٹل کی مانند بناتے ہیں- یہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے ہنی
مون منانے کے لیے بہترین ہے- یہاں کا فی رات کرایہ کم سے کم 962 ڈالر ہوتا
ہے- |
|
|
COMO Cocoa
Island Resort – Maldives |
جزیرے پر موجود اس 5 اسٹار ریزورٹ پر وقت
گزارنا آپ کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن جائے گا- یہ ریزورٹ 33 واٹر وِلاز
پر قائم ہے جن میں مجموعی طور پر 36 کمرے ہیں- ان وِلا کو ایسے ڈیزائن کیا
گیا ہے جیسے کوئی مچھلیوں کا شکار کرنے والی کشتی ہو- اگرچہ اس ریزورٹ پر
صرف ایک ریسٹورنٹ موجود ہے لیکن یہاں متعدد اقسام کی ڈشز موجود ہوتی ہیں-
اس کے علاوہ یہ ریزورٹ ڈائیونگ اور اسنورکلنگ کی سہولت سے بھی آراستہ ہے-
اس ریزورٹ کا فی رات کا کرایہ کم سے کم 977 ڈالر ہے- |
|
|
JA
Manafaru Maldives |
اس ریزورٹ کا درجہ کسٹمر سروس اور کھانوں
کی ڈشز کے حوالے سے بہت اونچا ہے- یہ ریزورٹ فیملی اور جوڑوں دونوں کے لیے
ہی یکساں طور پر بہترین ہے- اس ریزورٹ پر 48 وِلا ہیں جن میں موجود کمروں
کی تعداد مجموعی طور پر 84 ہے- ہر وِلا اپنا سوئمنگ پول اور ایک ڈیک رکھتا
ہے جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس ریزورٹ پر متعدد
تفریحی سرگرمیاں سرانجام دی جاسکتی ہیں جن میں جیٹ اسکینگ٬ ونڈ سرفنگ اور
اسکوبا ڈائیونگ بھی شامل ہے- اس ریزورٹ پر ایک رات کا گزارنے کا کرایہ کم
سے کم 985 ڈالر ہے- |
|
|
Taj
Exotica Resort & Spa – Maldives |
مالدیپ کے دارالحکومت سے دور جنوب میں واقع
ایک چھوٹے سے نجی جزیرے پر واقع ، تاج ایکزٹیکا ریزورٹ اینڈ سپا ایک 5
اسٹار پراپرٹی ہے جو ہندوستان کے مشہور تاج ریزورٹس گروپ کے زیر انتظام ہے۔
یہاں 55 واٹر وِلا قائم ہیں جن کی مختلف کلاس ہیں جبکہ یہاں سب سے کم قیمت
کلاس کی سہولتیں شاہانہ ہیں- اس کے برعکس اعلیٰ کلاس میں دیگر پرتعیش
سہولیات کے علاوہ سوئمنگ پول بھی موجود ہے- اس ریزورٹ پر ایک رات گزارنے کا
کرایہ 986 ڈالر ہے- |
|
|
Amilla
Fushi Resort – Maldives |
دیگر روایتی ریزورٹ کے برعکس یہ ریزورٹ
اپنے مہمانوں کو مختلف قسم کے گھروں کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے جن
میں سے کچھ زمین پر واقع ہیں جبکہ کچھ پانی کے اوپر- پانی کے اوپر موجود
گھر سے سمندر کا خوبصورت نظارہ ممکن ہے جبکہ ہر گھر کا علیحدہ پول بھی ہے-
ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے اسنورکلنگ اور ڈائیونگ کی سہولت بھی موجود
ہے- اس ریزورٹ پر ایک رات گزارنے کا کرایہ 992 ڈالر ہے- |
|