بینظیر کا وارث بلاول، نواز شریف کی وارث مریم مگر پاکستان کی کچھ ایسی سیاسی جماعتیں جہاں موروثی سیاست کا عمل دخل نہیں ہے

image
 
انسانی فطرت ہے کہ وہ زندگی بھر سخت محنت سے جو اثاثے اور ملکیت بناتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے مرنے کے بعد وہ ان کی اولاد کے حصے میں آئے اور یہی دین اسلام میں بھی واضح طور پر درج ہے- مگر یاد رہے کہ یہ حکم صرف ملکیت اور جائیداد کے لیۓ ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے کچھ سیاست دانوں نے حکمرانی اور مسند اقتدار کو بھی اپنی ملکیت سمجھ رکھا ہے اس وجہ سے ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ان کے بعد ان کی اولادیں جو بھلے سیاسی شعور اور تجربے کی کمی کے سبب سیاسی جماعت کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہ ہو مگر ان کی اولاد ہونےکے سبب وراثت میں ان کو یہ عہدہ ملنا چاہیے- اس کی مثال کے طور پر ہمارے سامنے بے نظیر بھٹو کے بعد ان کے کم عمر بیٹے بلاول کا پارٹی کی صدارت سنبھالنا ، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مریم نواز کا پارٹی کو لیڈ کرنا اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی میں اقتدار کی نسن در نسل منتقلی ہے-مگر خوش قسمتی سے ہمارے ملک میں کچھ سیاسی جماعتیں ایسی بھی ہیں جہاں اس قسم کا کلچر موجود نہیں ہے آج ہم آپ کو ان کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: جماعت اسلامی
تنظیمی ڈھانچے کے حساب سے جماعت اسلامی کو ملک بھر کی سب سے منظم جماعت تسلیم کیا جاتا ہے جس کی تنظیم ملک بھر کے ہر یوسی میں موجود ہے- اس کی رکنیت حاصل کرنا ایک باقاعدہ عمل ہے جس سے قبل باقاعدہ تربیت کے ایک طویل مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے- اس تربیت کے دوران کارکن کو نہ صرف سیاسی ٹریننگ دی جاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی اخلاقی اور دینی تربیت کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس جماعت میں کسی بھی عہدے پر تقرر باقاعدہ شوریٰ کی مشاورت سے میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے- اس کے علاوہ کوئی بھی عہدے دار کسی بھی عہدے پر دو دفعہ سے زیادہ منتخب نہیں ہو سکتا ہے اس کو لازمی طور پر نئے آنے والوں کے لیے جگہ چھوڑنی پڑتی ہے- میرٹ کے اس سخت ترین طریقہ کے سبب اس جماعت میں موروثی سیاست کا عمل دخل قطعی نہیں ہے اور نہ ہی امیر و غریب کی تفریق ہے- جماعت کا امیر اپنی محنت اور خلوق کے سبب ایک عام انسان بھی بن سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے جلسے منظم اور بڑے ہوتے ہیں- مگر اس کے باوجود اتنی مؤثر تنظیم کے باوجود الیکشن یں یہ جماعت خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اور کبھی پاکستان کے اندر اکیلے حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی-
image
 
2: متحدہ قومی مومنٹ
متحدہ قومی مومنٹ کو عام طور پر لوگ کراچی اور حیدرآباد کی علاقائی جماعت قرار دیتے ہیں مگر اس کے باوجود اس جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ کئي دہائیوں سے پاکستان میں حکومت بنانے والی کوئی بھی جماعت متحدہ قومی مومنٹ کی حمایت کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ہے- اس جماعت کے بانی الطاف حسین نے اردو بولنے والے طالب علموں کی مدد کے لیے ایک طلبہ تنظیم کی ستر کی دہائی میں بنیاد رکھی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت میں تبدیل ہو گئی- اس تنظیم کی شکل وقت کے ساتھ ساتھ متشدد نظریات کے سبب ایک مافیا سی ہو گئی جس میں نظم کی خلاف ورزی کی سزا اتنی بدترین ہوتی تھی کہ ہر فرد اس نظم کی پابندی کے لیے مجبور نظر آتا- اس جماعت کے تمام تر فیصلوں کا تعلق ایک طویل وقت تک صرف الطاف حسین سے تھا اس کے بعد ان کے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے بعد انہوں نے ایک رابطہ کمیٹی بنا دی جو کہ باہم مشورے سے فیصلے کرتے اس کے بعد الطاف حسین پر غداری کے مقدمات کے بعد یہ جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور کئی حصوں میں تقسیم ہو گئی- مگر اس حوالے سے اس جماعت میں بھی یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس جماعت کے متشدد رویے کے سبب ہر ایک لیڈر نے اپنے بچوں کو اس جماعت سے دور رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اس جماعت میں بھی ابھی تک موروثیت نظر نہیں آرہی ہے -
image
 
3: تحریک انصاف
موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کی جماعت کہا جاتا ہے اس نے بہت سارے حوالوں سے ملک کے نظام میں تبدیلی کا دعویٰ کیا جس میں سے ایک دعویٰ موروثی سیاست کے خاتمے کا بھی تھا اور یہ دعویٰ اس حوالے سے پورا ہوتا ہوا نظر آیا کہ جماعت کے قائد عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو نہ صرف سیاست سے دور رکھا بلکہ اقتدار میں آنےکے باوجود انہیں ملک سے بھی دور رکھا- اس کے علاوہ تحریک انصاف کے باقی عہدے داروں کے بچے بھی کہیں نظر نہیں آتے ہیں یہاں تک کہ جہانگیر ترین کی نا اہلیت کے بعد جب ان کے بیٹے کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا گیا تو تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں اس فیصلے کی سخت ترین مخالفت کی گئی یہاں تک کہ وہ الیکشن بھی ہار گۓ ۔ اگرچہ تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ ابھی تک بہت مضبوط نہیں ہے مگر اس کے باوجود اس بات کی امید ہے کہ آنے والے وقت میں میرٹ کی بنیاد پر تنظیمی ڈھانچہ قائم ہو جائے گا جو موروثی نہیں بلکہ میرٹ پر ہوگا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: