دنیا کی جديد ترين کار فیکٹری

جرمن کارساز ادارے مرسیڈیز بینز نے اپنی جدید ترین’فیکٹری 56‘ کا افتتاح ستمبر کے آغاز میں کیا۔ اس پکچر گیلری میں دیکھیے بینز نے اس فیکٹری میں کیا کچھ کر دیا ہے۔
 

image
مرسیڈیز نے جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں دنیا کے جدید ترین کار پلانٹ کا افتتاح ستمبر کے آغاز میں کیا۔ اس پر 730 ملین یورو کی لاگت آئی ہے۔ بینز فیکٹری میں ہال ‘‘No. 56’’ کی تیاری میں جتنا لوہا لگا، اس سے ایک اور آئیفل ٹاور کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ دو لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل اس ہال میں نیا پلانٹ لگایا گیا ہے۔
 
image
اس فیکٹری نے ریاست باڈن ورٹمبرگ کے وزیراعظم ونفریڈ کریشمان کو بھی حیران کر دیا جو اس پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس فیکٹری کا 40 فیصد حصہ باغیچوں اور پھولوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس فیکٹری کے لیے درکار سالانہ بجلی کی کھپت کا 30 فیصد حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا جاتا ہے۔
 
image
مرسیڈیز بینز اپنی فیکٹریوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 2039ء تک صفر کی سطح پر لانے کے لیے دو بلین اور 100 ملین یورو کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ اسمارٹ فیکٹری، دیگر فیکٹریوں کے مقابلے میں 25 فیصد کم بجلی استعمال کرتی ہے۔
 
image
دنیا کی یہ پہلی فیکٹری ہے جہاں پروڈکشن لائن سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہے اور فائیو جی نیٹ ورک پر کام کرتا ہے۔ ایرکسن کمپنی اور ٹیلی کام ادارے O2 نے مل کر اسے مرسیڈیز بینز کے لیے تیار کیا ہے۔ یہاں کام کرنے والے تمام لوگ، آلات اور ڈیوائسز اس سسٹم سے جڑی ہیں اور آپس میں معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
 
image
مکمل ڈیجیٹل ’فیکٹری 56‘ میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے جن میں انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت، بِگ ڈیٹا الگوردھمز، اسمارٹ ڈیوائسز، ورچوئل ریئیلٹی اور آگمینٹڈ ریئیلیٹی بھی شامل ہیں۔
 
image
یہ جدید ’’فیکٹری 56‘‘ انٹرنیٹ پلیٹ فارم ‘‘MO360’’ کا استعمال کرتی ہے جو خاص طور پر بینز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تمام تر معلومات اسکرینز پر ہی دستیاب ہوتی ہے جس کے باعث سالانہ 10 ٹن کاغذ کی بچت ہو گی۔
 
image
مرسیڈیز بینز کا 360 ڈگری نیٹ ورک سسٹم فیکٹری تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں پروڈکشن کے علاوہ لاجسٹک چین بھی شامل ہے جو ان دو ہزار کمپنیوں پر مشتمل ہیں جو مرسیڈیز بنیز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
 
image
‘‘RFID’’ سسٹم (ریڈیو ویو ریکگنیشن سسٹم) کے ذریعے اسمبلی ہال میں موجود کاروں کے پارٹس کے نمبر اور ان کی موجودگی کا مقام اس سسٹم میں موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے مختلف پارٹس کے لیے الگ سے آرڈر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
image
سب سے بڑا انقلاب پروڈکشن لائن میں لایا گیا ہے اور اسی سبب انتہائی کم وقت میں اس میں مرسیڈیز گاڑیوں کے کسی بھی ماڈل کی بہت کم عرصے میں پروڈکشن شروع کی جا سکتی ہے۔
 
image
’’فیکٹری 56‘‘ کی جدید ترین پروڈکشن لائن کی بدولت گاڑیوں کی تیاری کی لاگت میں 25 فیصد تک کمی ہو گئی ہے۔
 
image
دیگر فیکٹریوں کی نسبت ’’فیکٹری 56‘‘ میں کوئی شور نہیں ہے اور یہاں خاموشی اور سکون ہے۔ ایک اور چیز جو آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے وہ یہاں کی صفائی ہے جو کسی ہسپتال کے آپریشن تھیئٹر کی سطح کی ہے۔
 
image
’’فیکٹری 56‘‘ کی پروڈکشن لائن مرسیڈیز بینز کے دنیا بھر میں موجود دیگر 30 پلانٹس کے لیے بھی ایک ماڈل کا کام کرے گی اور انہیں بھی اسی کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: