|
|
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق کورونا
وائرس بینک کرنسی نوٹ، موبائل فون کی اسکرین پر 28 دن تک فعال رہ سکتا ہے ۔
آسٹریلوی سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس
کو عام کمرے کے درجہ حرارت یعنی 20 ڈگری سینٹی گریڈ پر اندھیرے میں رکھا
گیا تو یہ موبائل فون، گلاس، موبائل فون کی سطح اور پلاسٹک، بینک کے نوٹوں
پر بھی 28 دن تک فعال حالت میں موجود رہا ۔ جس سے یہ بات سامنے آئی کہ
کورونا وائرس موبائل فون اور کرنسی نوٹس کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے ۔ |
|
موبائل فون کو وائرس سے
کیسے بچائیں؟ |
ہیلتھ میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ایک
مائیکرو بیالوجسٹ چارلس گربا کا کہنا ہے کہ موبائل فون کوکورونا وائرس سے
بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے وقتاً فوقتاً صاف کیا جائے۔ اسے صاف کرنے
کیلئے 60 فیصد پانی اور 40 فیصد ”ربنگ الکوحل“ ملاکر محلول بنالیں ۔ اس
محلول کو مائیکروفائبر سے بنے کپڑے پر لگا کر اس سے موبائل فون کی اسکرین
کو صاف کریں ۔ اس سے جراثیم سے موبائل فون محفوظ رہے گا ۔ |
|
|
|
کوشش کریں کہ موبائل فون کی اسکرین پر مارکیٹ میں دستیاب
”اسکرین پروٹیکٹر“ لگوا لیں۔ اس اسکرین پروٹیکٹر کو باقاعدگی سے جراثیم کش
محلول سے صاف کرلیا جائے تو موبائل کی اصل اسکرین کو کوئی نقصان نہیں
پہنچتا اور وہ جراثیم سے محفوظ رہتی ہے۔ |
|
فون سینیٹائزر بھی مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں ، جن
میں بلیچنگ ایجنٹ کم ہوتا ہے ۔ اس سے بھی موبائل فون کو آسان سے صاف کیا
جاسکتا ہے۔ |
|
جب بھی باہر جائیں اور موبائل فون کو جراثیم سے محفوظ
رکھنی کی خواہش ہو تو کوشش کریں کہ اسے بار بار باہر نہ نکالیں۔ بلکہ اس
وقت ائیر بڈز اور ائیر فونز کا استعمال کریں ۔ |
|
|
|
کرنسی نوٹس کا استعمال
اور وائرس سے بچاؤ ؟ |
ماہرین کا مشورہ یہ ہے کہ ان دنوں کرنسی نوٹس کی جگہ اگر
ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے تو زیادہ مناسب رہے
گا ، کیونکہ پلاسٹک کے کارڈز کو سینیٹائزر سے صاف کیا جا سکتا ہے اور انہیں
کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔ لیکن کرنسی نوٹس کو عام سینیٹائزر سے صاف کرلیا
جائے تو وہ خراب ہوسکتے ہیں اور پھر وہ استعمال کے قابل نہیں بچیں گے ۔ ان
نوٹوں کو صاف کرنے کیلئے مارکیٹ میں ’’الٹرا وائلٹ لائٹ سینیٹائزر‘‘
(Portable UV light sanitizers) متعارف کروائے گئے ہیں ، جن کی مدد سے
کرنسی نوٹ کو جراثیم سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ اسی سینیٹائزر سے موبائل
فون کو بھی صاف رکھا جاسکتا ہے ، یہ دونوں چیزوں کیلئے ہی کارآمد ہے ۔ |
|
جب بھی موبائل فون یا کرنسی نوٹس کو جراثیم سے محفوظ
رکھنے کیلئے صاف کرنے بیٹھیں تو ہاتھوں میں دستانے پہنیں ۔ کوشش کریں کہ
باہر جائیں اور کئی لوگوں کے درمیان موجود ہوں تو موبائل فون کو باہر نہ
نکالیں ، جب بھی آفس یا باہر سے واپس گھر آئیں تو پھر دستانے پہن کر موبائل
فون ودیگر سامان کو سینیٹائز کریں ۔ |
|
|
|
کرنسی نوٹس کی لین دین کرنے کے بعد ہاتھوں کو ضرور
دھوئیں ، اسی طرح باہر سے آنے کے بعد موبائل، کرنسی نوٹس، والٹ ودیگر چیزوں
کو سینیٹائز کریں اور پھر اپنے ہاتھوں کو دھولیں ۔ اس طرح آپ خود کو
موبائل فون اور کرنسی نوٹس کے ذریعے کورونا وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ
رکھ سکیں گے۔ |