کہیں آپ کا بچہ چیونگم تو نہیں نگل لیتا؟ چیونگم نگلنے کی صورت میں والدین کو کیا کرنا چاہئے؟ جانئے

image
 
ویسے تو والدین بچوں کو تاکید کرتے ہیں کہ جب بھی وہ چیونگم کھائیں اسے چبانے کے بعد پھینک دیں، اسے کسی صورت نہ نگلیں ۔ لیکن کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو چیونگم نگل لیتے ہیں، کبھی تو وہ والدین کو آ کر بتا بھی دیتے ہیں کہ انہوں نے چیونگم کھانے کے بعد نگل لی ہے۔ ایسے میں والدین ان کی صحت کو لے کر پریشان بھی ہوتے ہیں ۔ اس مضمون میں چیونگم سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے گا کہ اگر بچے چیونگم نگل لیں تو کیا کرنا چاہئے ۔
 
چیونگم کس طرح بنتی ہے ؟
چیونگم دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سینٹرل امریکا کے درخت سیپوڈیلا سے نکالی جانے لگی ، اس درخت کی رطوبت میں مختلف رنگ و ذائقے ملاکر استعمال کیا جاتا رہا ۔ آج کے دور میں گم بیس، گم ریزن کو پولی مر، پلاسٹیسائزر اور مختلف میٹھے ذائقے اور خوشبو کو ملاکر اسے بنایا جاتا ہے ۔ اس کے اوپر ایک خاص قسم کے پاؤڈر کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے hard polyol coatingکے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر کمپنی کا اپنا ایک خاص چیونگم بنانے کا طریقہ ہوتا ہے ، جس میں ذائقوں اور خوشبو کی ملاوٹ میں تبدیلی لائی جاتی ہے اور وہ منفرد سا ذائقہ اس کمپنی کی شناخت
 
چیونگم نگلنے سے کیا ہوتا ہے؟
سب سے پہلے تو یہی سوال ذہن میں آتا ہے کہ اگر چیونگم نگل لی ہے تو اب کیا ہوگا ۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹریکس کے ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی جان سے چیونگم نگلنے کی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ چھوٹے بچوں کے حلق میں پھنس کر انہیں سانس لینے میں تکلیف یا پریشانی کا شکار کرسکتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ چیونگم ہضم نہیں ہوتی ۔ یہ ناہی معدے ودیگر اعضا میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اس چیونگم کو حل کرلیں ، صرف چیونگم کے اوپر موجود چینی کی تہہ ہضم ہوسکتی ہے تاہم گم بیس اور گم ریزن ہضم نہیں ہوپاتے ۔ اس لئے یہ چیونگم عموماً نظام انہضام میں پہنچ جاتی ہے اور اس کے بعد ہی باہر نکل پاتی ہے ۔ اسے جسم سے باہر نکلنے میں کم سے کم 40 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، کچھ کیسز میں یہ بچوں کے پیٹ میں 7 سال تک بھی موجود پائی گئی ہے ۔ یاد رکھیں کہ چیونگم ہضم تو نہیں ہوتی لیکن یہ بچوں کے فضلے کے زریعے ہی جسم سے باہر نکل پاتی ہے ۔
 
image
 
سب سے پہلے کیا کریں؟
جب بچہ آپ کے پاس آئے اور کہے کہ اس نے چیونگم نگل لی ہے تو ایسے میں اُسے پہلے پانی پلائیں ، تاکہ یہ چیونگم کہیں سانس کی نالی میں نہ اٹکے ۔ پانی کی وجہ سے یہ نظام انہضام تک پہنچ جائے ۔ اس کے بعد جب کچھ گھنٹے گزر جائیں تو آپ اس کے اسٹول کو چیک کرکے خود کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ آیا یہ جسم سے نکل گئی یا نہیں ۔کم مقدار میں چیونگم نگلنے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا ، تاہم زائد مقدار میں نگل لیں اور بچے پیٹ میں درد کی شکایت کریں تو دیر نہ کریں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جائیں ۔
 
زائد مقدار میں چیونگم نگل لی تو؟
اگر بچے زیادہ مقدار میں ایک ساتھ ایک ہی وقت میں چیونگم کھا لیں اور مستقل کھاتے رہیں تو یہ بڑی مقدار میں آنتوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے، جس سے بعد میں مختلف طبی مسائل دیکھنے میں ملتے ہیں ۔ ایسے میں بچے کو فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے ۔ کئی صورتوں میں بچے اتنی چیونگم کھاتے اور نگل چکے ہوتے ہیں کہ ان کی سرجری تک کرنی پڑ جاتی ہے ۔کوشش کریں کہ 5 سال سے چھوٹے بچوں کو ہرگز چیونگم نہ کھانے دیں ، کیونکہ اس عمر تک کے بچے ناسمجھ ہوتے ہیں اور وہ چیونگم کو ٹافی کی ایک قسم سمجھ کر نگل لیتے ہیں ۔
 
image
 
علامات:
جب بچوں کے معدے میں زائد مقدار میں چیونگم جمع ہوجاتی ہے تو انہیں معدے میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے ۔ کچھ بچے الٹیاں کرنا بھی شروع کردیتے ہیں ۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آنتوں میں چیونگم کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوچکی ہے ۔ ایسی صورتحال میں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جانا بہتر رہتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: