لذت میں لاجواب گرما گرم حلیم کھانے کے ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی کھانے پر مجبور ہوجائیں

image
 
حلیم کا شمار برصغیر پاک و ہند کی خصوصی پکوانوں میں ہوتا ہے جس کو بنانے کا نسخہ سینہ بہ سینہ صدیوں سے چلا آرہا ہے- یہ دالوں اور گوشت کا مرکب ہوتا ہے جس کو خصوصی مصالحوں کے ساتھ کئی گھنٹوں تک پکایا جاتا ہے- لذت میں منفرد اور ہر دل عزیز حلیم غذائی اعتبار سے بھی بہت افادیت کی حامل ہوتی ہے آج ہم آپ کو اس کے فائدوں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: طاقت فراہم کرتی ہے
انسانی جسم کو صحت کے لیے سب سے زيادہ ضرورت پروٹین کی ہوتی ہے جو کہ اس کے میٹابولک نظام کو مناسب انداز میں کام کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- اس کا حصول عام طور پر گوشت یا دالوں اور دیگر سبزیوں سے ممکن ہو سکتا ہے- حلیم کی تیاری میں چونکہ گوشت اور دالوں کی وافر مقدار استعمال ہوتی ہے اس وجہ سے یہ جسم کو وافر مقدار میں پروٹین مہیا کرتی ہے جو نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے جسم کو طاقت بھی حاصل ہوتی ہے-
image
 
2: ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے
حلیم کے بنیادی اجزا میں گندم اور جو شامل ہوتے ہیں جو کہ فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کے عمل کے لیے بہت بہترین ہوتے ہیں یہ نہ صرف آنتوں کی دیواروں کو طاقت فراہم کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قبض کا بھی خاتمہ کرتے ہیں اور ڈائٹنگ کرنے والےافراد کے لیے یہ نعمت سے کم نہیں کیوں کہ یہ دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے جس کے سبب ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
image
 
3: ہائی بلڈ پریشر اور گردے کے امراض کے لیۓ مفید
حلیم کی تیاری میں ادرک لہسن اور ہلدی کا استعمال بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے جو کہ پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں ان کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اور گردے کےامراض میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور اس سے ان کو کافی افاقہ ہوتا ہے-
image
 
4: پٹھوں کی طاقت اور جوڑوں کے لیۓ مفید
حلیم کی تیاری میں نمک کا استعمال اس کو سوڈیم سے بھر پور بناتا ہے جو کہ ہڈیوں اور عضلات کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ جسم میں سے جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کو طاقت فراہم کرتا ہے-
image
 
حلیم کا زیادہ استعمال کن افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
حلیم کا زیادہ استعمال ان افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے جو کہ کمزور ہاضمے کے مالک ہوتے ہیں کیوں کہ حلیم ایک دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے- اس وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیۓ مسائل کا باعث بن سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں بڑی مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کے سبب ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد اگر اس کا استعمال زیادہ مقدار مین کریں تو ان کے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ کر سکتی ہے اس وجہ سے حلیم کو کھانے کے دوران لازمی طور پر اس کو اعتدال کے ساتھ کھانا ضروری ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: