|
|
اکثر والدین کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے بچوں کے بال
نہیں بڑھتے ۔ کئی بچیوں کے بال بڑھنا رُک جاتے ہیں تو ان کی ماؤں کو ٹینشن
ہو جاتی ہے کہ پھر ان کا ہئیر اسٹائل کیسے بنے گا ، یہی وجہ ہے کہ وہ اس
معاملے میں پریشان ہوتی دکھائی دیتی ہیں ۔ ایسے والدین جو اپنے بچوں کے بال
نا بڑھنے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ اس مضمون
میں بتائی جانے والی باتوں کو بغور پڑھیں اور عمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ
انہیں اپنے بچوں کے بال بڑھانے کے لئے آئیڈیاز مل سکیں ۔ |
|
نرمی سے بالوں میں برش
پھیریں : |
چند دنوں یا چند ماہ کے بچوں کے بال بہت کم ہوتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ ان کے والدین بچوں کے بالوں کو دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں کہ
ان کے بال تو ہیں ہی نہیں ۔ اگر آپ بھی ان میں سے ہی ایک ہیں تو جان لیں کہ
اکثر چھوٹے بچوں کے بال کم ہوتے ہیں ، اس لئے زیادہ پریشان نہ ہوں ، بلکہ
کوشش کریں کہ بچوں کے بالوں پر نرم دندانوں والے برش کی مدد سے کنگھی کریں
۔ دن میں کئی بار ہلکے ہاتھوں سے برش پھیرنے کی وجہ سے ان کے سر میں خون کی
گردش بڑھے گی اور ان کے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا ۔ بالوں میں کنگھی
کرنے سے قبل یہ ضرور دھیان رکھیں کہ ان کے بالوں میں تیل لگا ہوا ہو اور
ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے کے بعدہی ان کے کنگھا پھیریں ۔ |
|
|
کھوپرے کا تیل: |
کھوپرے کا تیل لگانے میں ہلکا ہوتا ہے لیکن اسے استعمال
کرنے کے کئی فوائد ہیں ۔ یہ بچوں کے سر کی نرم جلد میں موجود مسائل میں کمی
لاتا ہے ۔ ساتھ ہی بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ کوشش
کریں کہ روزانہ باقاعدگی سے بچو ں کے سر پر کھوپرے کے تیل کا مساج کریں
تاکہ ان کے بال مضبوط بنیں، ان میں چمک آئے اور ان کی نشونما میں اضافہ ہو۔ |
|
|
بالوں کو پونی یا کلپ
میں نہ باندھیں : |
چھوٹی بچیوں کی ماؤں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ وہ بازار میں
ملنے والی خوبصورت سی پونیاں اور کلپ ان کے بالوں میں لگائیں تاکہ ان کی
بچیاں پیاری لگیں اور یہ حقیقت ہے کہ بچیا ں ان کلپس اور پونی کو لگانے کے
بعد پیاری بھی لگتی ہیں لیکن اس سے ان کے بالوں کے کمزور ہوجانے کا اندیشہ
ہوتا ہے ۔ ماہرین چھوٹی بچیوں کے بالوں کو ان پونی اور کلپس میں کس کر
رکھنے سے منع کرتے ہیں کیونکہ ان کے بالوں کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور وہ
ان کلپس وغیرہ کی وجہ سے ان کے بال گرنے لگتے ہیں ۔ اس لئے بالوں کو پونی
اور کلپس وغیرہ میں کس کر نہ باندھیں ۔ |
|
|
وٹامن ای آئل کا استعمال: |
وٹامن ای آئل میں وہ تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ
بچوں کے بالوں کو تیزی سے بڑھانے کا باعث بنتی ہیں ۔ چند قطرے وٹامن ای آئل
کو کھوپرے کے تیل میں ملاکر بچوں کے سر میں اس کا مساج کریں ۔ وٹامن ای آئل
سر کی جلد کو مناسب نمی فراہم کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ |
|
|
شیمپو: |
یاد رکھیں کہ بچوں کا سر صاف ستھرا ہوگا تو ہی ان کے بال
بڑھیں گے ۔ بچوں کے سر کو بے بی شیمپو کی مدد سے دھوئیں ۔ ان کے سر کی جلد
کو صاف رکھیں ۔ بہتر یہ ہے کہ بچو ں کیلئے ڈاکٹر سے کوئی شیمپو لکھوا لیں
اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ان کا سر دھلوائیں ، اگر ڈاکٹر باقاعدگی سے سر
دھونے سے منع کریں اور ہفتے میں دو دن کا کہیں تو پھر بچوں کو اسی ہدایت کے
مطابق سر دھلوائیں لیکن کے ان کی جلد کو صاف رکھنے کی کوشش کریں تاکہ خشکی
یا میل جمع نہ ہوسکے اور اس کی وجہ سے سر کے خلیات بند نہ ہوجائیں۔ |
|
|
ایلو ویرا : |
ایلو ویرا میں بالوں کو تیزی سے بڑھانے کی خصوصی
صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ ایلو ویرا کا جیل تھوڑا سا نکال کر ہلکے ہاتھوں سے
بچوں کے سر پر مساج کی صورت میں لگائیں ۔ 15 سے 20 منٹ لگائے رکھیں اور پھر
اسے دھولیں ۔ اس سے بھی بچوں کے بال تیزی سے بڑھنے لگیں گے ۔ |
|