|
|
سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں سرسوں کا
ساگ اور مکئی کے بھٹے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور ملک بھر میں جن جن
گھرانوں کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے گاؤں دیہاتوں سے ہوتا ہے اور وہ اب
شہروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی زبانیں بھی سرسوں کے ساگ اور
مکئی کی روٹی کے ذائقے کو ترسنے لگتی ہیں ۔ بظاہر روائتی نظر آنے والی یہ
غذا ایک جانب تو لذت کے اعتبار سے بے مثال ہے مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق
یہ غذا ایک ساتھ کھانے کے سبب بے تحاشا طبی خاصیت کی بھی حامل ہے اور اس
غذا کو ایک بہترین ٹانک قرار دیا جاۓ تو وہ غلط نہ ہو گا- |
|
مکئی کی روٹی کے فوائد
|
مکئی جس کی فصل سردی کے آغاز سے تیار ہوتی ہے مختلف
رنگوں کی ہوتی ہے کہیں یہ پیلے رنگ کے بھٹے کے دانوں پر مشتمل ہوتی ہے تو
کہیں یہ دانے سفید بھی ہوتے ہیں مگر اس کے فوائد ہر جگہ پر مشترک ہوتے ہیں
تاہم اس کی لذت میں فرق ہو سکتا ہے- |
|
|
|
اس کی سب سے اہم خصوصیت
یہ ہے |
• یہ گلوٹن سے پاک ایک غذا ہے اس لیے جو لوگ گندم کو ہضم
کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے |
اس میں لوٹین اور زیاکسین نامی کیمیائی مادے پائے جاتے
ہیں جو آنکھوں کے بینائی کے لیے مفید ہوتے ہیں اور موتیے کو بننے سے روکتے
ہیں |
• اس میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کے سبب
ایک جانب تو ہاضمے کا عمل بہتر بناتا ہے دوسری صورت میں کولیسٹرول کی شرح
کو کم کر کے دل کے دورے سے بچاتا ہے |
|
سرسوں کے ساگ کے فوائد |
سرسوں کا ساگ سردی کے موسم میں اگتا ہے اور ذائقے کے
ساتھ ساتھ بہت سارے طبی فوائد کا بھی حامل ہے |
• یہ نائٹریٹ اور میگنیشیم سے بھرپور غذا ہے جو کہ ہائی
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
اورخون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے |
• اس میں وٹامن اے بی اور سی بڑی مقدار میں موجود ہوتے
ہیں جس سے یہ ایک اینی آکسیڈنٹ کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے اور زہریلے
مادوں کو جسم سے خارج کر کے جلد کو چمک دار بناتا ہے |
|
|
|
یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس سے خون میں
انسولین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں
کے لیے بہت مفید ہوتا ہے |
سبز پتوں والی سبزیاں دماغ کی نشونما کو بہتر بناتی ہے
اور اس سے یاداشت میں بہتر بناتی ہے
سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کو ایک ساتھ کھانے سے جملہ فوائد ایک وقت
میں حاصل کیے جا سکتے ہیں یہی سبب ہے کہ اس خوراک کو صحت کے لیے بہترین
ٹانک قرار دیا جاتا ہے - |