دنیا میں طویل عرصے تک زندہ رہنے والے 8 جاندار، آخری نمبر ناقابلِ یقین

دنیا میں جانوروں کی 8.7 ملین سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں اور جانور کی ہر قسم اپنی زندگی کی ایک خاص مدت کی مالک ہوتی ہے- جانور قدرتی حالات کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں اور بہت کم ہی اپنی زیادہ سے زیادہ ممکنہ عمر تک پہنچ پاتے ہیں کیونکہ ان کی بہت زیادہ اموات واقع ہونے کی وجہ بیماریاں٬ شکاری اور خراب موسمی حالات ہوتے ہیں- تاہم ہم یہاں آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے چند جانوروں کی زیادہ سے زیادہ طویل عمر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جبکہ یہاں یہ بھی بتایا جائے گا کہ ایک انسان کی اوسط عمر کیا ہوتی ہے؟
 
Asian Elephant
ایشیائی ہاتھی طویل عمر کے مالک ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا شمار زمین پر موجود سب سے زیادہ عمر پانے والے ممالیہ جانوروں میں ہوتا ہے- ایشیائی ہاتھیوں کی عمر عام طور پر 86 سال تک ہوتی ہے-
image
 
Blue and yellow macaw
طوطا وہ واحد پرندہ ہے جس کی زندگی انسانوں سے زیادہ طویل ہوتی ہے اور ان کی متوقع عمر 100 سال تک ہوتی ہے- انگلینڈ میں قدیم ترین نیلے اور پیلے مکاؤ طوطوں کی عمر 104 سال تک ریکارڈ کی جاچکی ہے-
image
 
Human
ایک انسان کی اوسط عمر 72 سال تک ہوتی ہے- سب سے زیادہ عمر ایک فرانسیسی خاتون جین کالمینٹ نے پائی- یہ 1875 میں پیدا ہوئیں اور ان کا انتقال 1997 میں ہوا یعنی انہوں نے 122 سال کی عمر میں پائی-
image
 
Giant lobsters
ان جھینگوں کو کیکڑوں کے مقابلے میں کم خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا ہاضمے کا نظام بھی سست ہوتا ہے- اس جھینگے کی سب سے زیادہ عمر 140 سال تک ریکارڈ کی جاچکی ہے جو کسی کی خوراک بننے سے بچ گیا تھا-
image
 
Bowhead whale
اس وہیل کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ طویل العمر ممالیہ جانوروں میں ہوتا ہے- یہ وہیل 200 سال تک زندہ رہتی ہے- انٹارکٹک اور آرکٹک کے برفانی پانیوں کی گہرائی میں ایسے کئی جانور موجود ہوتے ہیں جن کی عمر زیادہ ہوتی ہے-
image
 
Giant tortoise
ان کچھوؤں کی حفاظت ان کا خول کرتا ہے یہاں تک کہ یہ برفانی علاقوں میں بھی اپنے اس خول کی بدولت محفوظ رہ سکتے ہیں- یہ کچھوے بھی طویل زندگی گزارتے ہیں اور اب تک سب زیادہ عمر Aldabra کچھوے کی تھی جو کہ 256 سال تک ریکارڈ کی گئی-
image
 
Greenland shark
گرینڈ لینڈ شارک نارتھ اٹلانٹک میں پائی جاتی ہیں اور یہ پانچ میٹر تک لمبی ہوسکتی ہیں- تحقیق کے مطابق ، گرین لینڈ شارک کی عمر کم از کم 272 سال ہے اور زیادہ سے زیادہ 512 سال تک ہوتی ہے- لیکن مشہور اطلاعات میں اس کی عمر 392 سال تک ریکارڈ ہوئی ہے-
image
 
Turritopsis dohrnii
سب سے قدیم جاندار ایک جیلی فش Turritopsis dohrnii ہے جو صرف چند ملی میٹر لمبی ہوتی ہے ۔ یہ اپنے خلیوں کو دوبارہ تخلیق کرنے کی ایک خاص صلاحیت رکھتی ہے، جو ماحولیاتی حالات کے مطابق ایک نئی شکل میں اسے دوبارہ زندگی گزارنے کے قابل بنا دیتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: