|
|
سردی کا موسم کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے
اچھا ثابت نہیں ہوتا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے لوگ اس
موسم میں بار بار کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے باعث یہ
موسم ان کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے- اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے
جسم کو اتنا طاقتور بنائيں کہ وہ ان تمام بیماریوں کا مقابلہ کر سکیں جس کے
لیے ان کی غذا کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے- عام طور پر سردی کے موسم میں ہر
جگہ سوپ اور یخنی کے اسٹال لگنے شروع ہو جاتے ہیں جو کہ نہ صرف جسم کو گرمی
فراہم کرتے ہیں بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں- |
|
کھانے سے قبل ایک پیالہ
سوپ کے فوائد |
سوپ یا یخنی مختلف طریقوں سے بنائے جاتے ہیں ان کی تیاری
میں چکن یا پھر گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ مختلف مصالحہ جات کے
ساتھ تیار کیا جاتا ہے- ان کا سب سے اہم جز پروٹین ہوتا ہے جو کہ جسم کو
بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے کھانے سے قبل سوپ کا ایک پیالہ جن
فوائد کا حامل ثابت ہوتاہے وہ کچھ اس طرح ہیں- |
|
1: بھوک اور کھانے کی اشتہا کو بڑھاتا ہے |
سوپ کے اندر سرکہ موجود ہوتا ہے جوکہ معدے کے ہاضمے کے عمل کو تیز کر دیتا
ہے اور اس کے بھوک کو بڑھا دیتا ہے- اس کے علاوہ کھانے کو بہتر انداز میں
جسم کا حصہ بنانے مین معاون ثابت ہوتا ہے- سوپ میں موجود موسمی پھلوں کا
استعمال اور اس کے علاوہ مکئی کے دانوں کا استعمال اس کو ایک مکمل غذا بھی
بنا دیتا ہے جو کہ جسم کو گرمی کے ساتھ ساتھ طاقت فراہم کرتا ہے- |
|
|
|
2: یہ سستا اور جلد تیار
ہو جاتا ہے |
سوپ کے اندر موجود اجزا طاقت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ سستے
بھی ہوتے ہیں جو کہ جیب پر بہت بڑا بوجھ ڈالے بغیر زیادہ فوائد کا حامل
ہوتا ہے- اس کی تیاری آسان بھی ہوتی ہے اور کم مقدار میں گوشت کو استعمال
کر کے زیادہ سبزیوں کو شامل کر کے اس سےایک جانب تو سبزیوں کو اپنی غذا میں
شامل کیا جا سکتا ہے جو کہ جسم کے لیے ضروری ہوتی ہیں- دوسری جانب اس کی
لذت بچے بڑے سب کو پسند ہوتی ہے اس طرح سے سب کی غذا میں مقررہ مقدار میں
پروٹین اور وٹامن شامل کر کے ان کو طاقت فراہم کی جا سکتی ہے جو کہ صحت کے
لیے ضروری ہوتی ہے- |
|
3: پانی کی کمی کو پورا
کرتا ہے |
سردی کے موسم میں لوگ پانی کا استعمال کم کر دیتے ہیں جس
سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے جو کہ بہت ساری بیماریوں کا سبب بن
سکتی ہے- پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوپ ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے
کیوں کہ اس موسم میں پانی کو پینا بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں ہوتا ہے اس
لیے کھانے سے قبل ایک پیالہ سوپ پی کر جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے جو
جسم کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے- |
|
4: قوت مدافعت کو بڑھاتا
ہے |
سوپ کے اندر گوشت اور چکن موجود ہوتا ہے جو کہ کھانسی
نزلہ زکام کے لیۓ بہت بہتر ثابت ہوتے ہیں یہ بلغم کو خارج کرتا ہے گلے کی
سوزش کو ختم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جسم کو قوت مدافعت فراہم کرتا ہے تاکہ
جسم ان بیماریوں سے لڑ سکے- |
|
|
|
5: وزن کو کم کرنے میں
مدد دیتا ہے |
عام طور پر سوپ ایک جانب تو مکمل غذا ہوتا ہے دوسری جانب
اس کے اندر چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس کے سبب یہ وزن کم کرنے میں
مددگار ثابت ہوتا ہے اور ایک پیالہ سوپ کھانے سے قبل پینے سے ایک جانب تو
پیٹ بھر جاتا ہے- دوسرا چکنائی کی کمی کے سبب یہ وزں میں اضافے کا باعث
نہیں بنتا ہے اور دوسری جانب اس کے اندر موجود سرکہ وزن کی کمی میں معاون
ثابت ہوتا ہے- |