اجوائن کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ کیوں بنانا چاہیئے؟ وجہ جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے

image
 
اجوائن ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اس کو روزانہ اپنے کھانوں میں استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیئے بہت اہم ہے. کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہمیں ایسے فائدے پہنچاتے ہیں جو ہمیں معلوم بھی نہیں ہیں .
 
جنرل آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق: '' اجوائن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے اس میں MRS جیسے مہلک جراثیم اور وائرل بیماریوں کو ختم کرنے کی بہترین طاقت پائی جاتی ہے۔''
 
کورونا جرنل ایم ایم آر 2019 میں موجود ماہرین کے تبصروں کے مطابق: '' کورونا کی ویکسین ہر کسی کو ملنا اور دریافت ہونا قدرے مشکل کام ہے، مگر قدرتی اجزاء جو اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی بیکٹریل ہیں ان کا استعمال روزمرہ رکھیں جن میں سے ایک اجوائن ہے، اس لئے اس کا استعمال مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے''۔
 
image
 
فائدہ :
 تیزابیت اور معدے کی جلن
اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کو یہ مسئلہ ہے تو آپ اجوائن کے پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
 
بال سرمئی ہونے سے روکے
اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔
 
مچھر کاٹنے کی صورت میں
اجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔
 
image
 
 کان اور دانت کا درد
اجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اور کیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔
 
زخم کے لیے مرہم
اس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چوٹ لگ جائے تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔
 
اس کو استعمال کیسے کریں؟
٭ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔
 ٭ اس کے علاوہ کھانوں میں گرم مصالحے کے طور پر کھائیں۔ سلاد میں نمک کے ساتھ اس کو بھی ایک چٹکی چھڑک کر کھالیں۔
٭ اجوائن کے تیل میں پکا ہوا کھانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: